ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
میں ہے ان کو بڑا فخر تھا کہ ہمارا آگ پر قبضہ پانی پر قبضہ حوادث کے بعد سب قبضے طبع کے سبب بن جاتے ہیں - تحتیقات اورا نتظامات کچھ بھی کام نہیں آتے چنانچہ سیلاب سے ہزاروں لاکھوں مخلوق غرق ہوگئی مگر کوئی کچھ نہیں بناسکا یہ سب کچھ ان ہی کے قبضہ میں ہے قدرت میں کسی کا کیا دخل - ( ملفوظ 191 ) پریشانی کا اصل سبب معصیت ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آج کل تجار کا شتکار زمیندار ملازم ایک سے ایک بدتر حالت میں ہے اس کی وجہ سے کسی کی سمجھ میں نہیں آتی بڑے بڑے لوگ فلسفہ بگھارتے ہیں ان سے گفتگو ہوئی کوئی وجہ معقول نہیں بیان کرسکتے اگر وحی کو عقل پر ترجیح دیتے تو سمجھ لیتے کپ پریشانی کا سبب ہمیشہ معصیت ہوتی ہے جس کی حقیقت خدا کی نا فرمانی ہے اگر خدا کو راضی کرنے کی سعی کی جائے تو اس بدرتری اور پریشانیوں سے نجات ہوسکتی ہے ونہ کوئی اور چیز اس سے نجات نہیں دلاسکتی اس لئے خدا کے راضی کرنے کی فکر ہونا چاہئے ان کو راضی کر کے دیکھو معلوم ہوجائے گا یہ کیا سے کیا ہوگیا اسی کو مولانا رومی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں - سالہا تو سنگ بودی دل خراش آزموں رایک زمانے خاک باش ( ملفوظ 192 ) روپیہ کی ذات سے تعلق ایک مرض ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ بعض لوگوں کو تو ضروریات کی وجہ سے روپیہ کی تلاش ہوتی ہے - اگر ضروریات پوری ہوتی رہیں تو ساری عمر روپیہ کی صورت بھی دیکھنا پسند نہ کریں اور بعض کو خود روپیہ کی ذات سے تعلق ہوتا ہے مگر یہ ایک مرض ہے ان کو خود روپیہ سے حظ مقصود ہوتا ہے کہ میں اتنے روپیہ کا مالک ہوں روپیہ سے تعلق اور حظ پر ایک بنئے کی حکایت یاد آئی ایک دوست نے