ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
( ملفوظ 408 ) حق پرستی ؟ ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اس تنبیہ و سیاست میں میں ہی سب کی طرف سے وقایہ بنا ہوا ہوں - سب پیر پھیلا کر سوئیں - لوگوں کو اس کا بڑا خطرہ ہے کہ اسیے کرنے سے کوئی برا بھلا نہ کہے کوئی غیر معتقد نہ ہوجائے میں تو اس کو مخلوق پرستی سمجھتا ہوں - ھق پرستی تھوڑا ہی ہے - الحمد للہ میں تو اس کا عادی ہوگیا ہوں مجھ کو برا بھلا کہا کریں اور مجھ کو بدنام کیا کریں اور غیر معتقد ہو جاویں - بحمد اللہ میرا کچھ نہیں بگڑتا ہاں اس کے عکس کے برتاؤ میں میں اپنا دینی نقصان سمجھتا ہوں اس لئے کہ یہ طرز اور مسلک مخلوق پرستی ہے اور اغراض کی وجہ سے ہے - ( ملفوظ 409 ) اسلام جیسی با برکت تعلیم کسی مذہب میں نہیں ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ جب کوئی چیز قلب میں گھر کر لیتی ہے اس کا رنگ ہی دوسرا ہوتا ہے میں مدرسہ جامع العوم کانپور میں بیٹھا ہوا پڑھا رہا تھا ایک شخص چھوٹا سا قد خوبصورت اور نازک مرے پاس آیا میں نے پوچھا کیسے آنا ہوا کہا کہ میں مسلمان ہونے آیا ہوں میں نے مسلمان کر لیا اسلام لاتے ہی ایسا ہوگیا کہ جیسےتانبے میں کوئی اکسیر ڈال دے اور وہ کندن بن جاوے اس کے بعد اس کی ہر بات میں اور ہر کام میں ایک نور اور برکت معلوم ہوتی تھی حقیقت میں اسلام جیسی بابرکت تعلیم تو دوسرے مذاہب کی ہو ہی نہیں سکتی مگر قابل میں قابیلت شرط ہے پھر تو بنو قعر دل میں گھر کرلیتی ہے - ( ملفوظ 410 ) لوگ فضولیات میں مبتلا ہیں فرمایا کہ ایک صاحب کا خط آیا ہے اس میں بیعت کی درخواست کے بعد ایک خواب لکھا ہے کہ ایک صاحب ہیں ان کے دونوں طرف صف ہیں اور وہ مخلوق کو مرید کر رہے ہیں میرے بھائی بھی ان سے مرید ہوئے میں نے بھائی