ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
میں اکثر دیوتا جنات میں سے ہوئے ہیں ان میں نازک غالب ہے تو عجب نہیں کہ ان کی شریعت میں یہ حکم ہو یا فلسفی طور پر قوم رسم ہو کہ ان کو بعد موت آگ میں جالدیتے ہوں مگر شریعت محمدیہ چونکہ عام ہے اس لئے اس وقت وقت جنات کے لئے بھی کوئی حکم خاص نہیں - ( ملفوظ 53 ) نسخہ حکمت ایمان کی ضرورت استمعال ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ بہت دن تک حکمت یونانی اور ڈاکٹری کے نسخہ استعمال کر کے دیکھ لئے اب تو چند روز کے لئے حکمت ایمانی کاسبق پڑھ کر دیکھ لو ذرا معلوم تو ہو اس راہ کی ہوا تو لگے یا ساری عمر یوں ہی گزار کر خدا کے سامنے جا کھڑے ہوگئے - چند خوانی حکمت یونانیاں حکمت ایمانیاں راہم بخوان صحت ایک حس بجوائید از طبیب صحت ان حس بجوئیدا از حبیب صحت ایں حس ز معموری تن صحت آن حس ز تخریط بدن علم نبود غیر علم عاشقی مابقی تلبیس ابلیس شقی 23 ربیع الثانی 1351 ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم شنبہ ( ملفوظ 54 ) کتاب پر تقریظ ایک شہادت ہے فرمایا کہ اس کے قبل بریلوی خان صاحب کے ایک شاگرد نے ایک کتاب تقریظ کے لئے بھیجی تھی میں نے لکھ دیا کہ کہ مفصل دیکھنے کی فرصت اور مجمل مطالعہ تقریظ کے لئے کافی نہیں کہونکہ تقریظ شہادت ہے اس لئے اس میں واقعہ کی پوری کیفیت معلوم ہوا شرط ہے اس جواب میں آج ان کا دوسرا خط آیا ہے لکھا ہے کہ عام رواج علماء کا یہی ہے کہ ایک آدھ مقام دیکھ کر تقریظ لکھ دیتے ہیں اب غور کیجئے کہ جب یہ شہادت ہے تو بدون پورا دیکھے کیسے شہادت لکھ دوں - بعضے لوگ جیسے خود بد احتیاط ہیں اور رسم و رواج کے پابند ہیں