ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
صاحب کمال ہیں اور اگر یہ بات ہے کہ جب مسلمانوں میں ایسی شخصتیں اور ہستیاں ہین تو پھر مسلمان ان کو کیں نہیں تسلیم کرتے تو یہ سوال ہم سے کرنے کا نہیں ان مسلمانوں سے سوال کیجئے کہ کیوں تسلیم نہیں کرتے جیسے ایک عالم امام ہو اور اس کے پیچھے کوئی نماز نہ پڑھے تو ان مقتدیوں ہی سے سوال کیا جائے گا کہ تم ان کے پیچھے نماز نہیں پڑھتے اور اگر ان عالم سے سوال ہوگا وہ تو یہی جواب دیں گے کہ مجھ کو کیا خبر کہ میرے پیچھے کیوں نماز نہیں پڑھتے - ( ملفوظ 452 )ایک برہمن کی پوسٹ میں سچی بات ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک شخص پوست میں قوم سے برہمن وہ کہتا تھا کہ یہ قوم ہندو بہت ہی متعصب ہوتی ہے کہ گٹوبیتا سے تو بچتے ہیں مگر آدمی بتیا کرتے ہیں اور ہے واقع میں یہی بات - ( ملفوظ 453 ) سخی اور شجاع کی ہمدردی ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ بخیل اور جبان آدمی کبھی کسی کی ہمردری نہیں کرسکتا سخی اور شجاع شخص ہمدردی کرسکتا ہے سخی مال سے ہمدردی کرے گا اور شجاع جان ہے - ( ملفوظ 454 )متبحر کی دو قسمیں ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ مجھ کو اس بات شاکرانہ فخر ہے کہ میں نے اللہ کے فضل سے اور اپنے پزرگوں کی دعائ کی برکت سے فن تصوف کو بے حد سہل کردیا مگر ایک ندوی مولوی صاحب ہیں انہوں نے مجھ سے مکاتبت کرنے کے بعد بعد بطور نتیجہ کے اس کو سخت بتلایا اس فن کو میں نے اس مکابتت میں سارا فن وہ جملوں میں ان کے سامنے رکھ دیا تھا یعنی میں نے لکھ دیا تھا کہ اس فن میں انفعالات مقصود نہیں افعال مقصود ہیں مگر انہوں نے اس کی یہ قدر کی اس سے معلوم ہوا کہ اکثر اہل علم میں بھی فہم کی بے حد کمی ہے اصل میں وہ