ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
گیا کہ ایک طرف ابو حنیفہ ہیں اور ایک طرف ابن تیمہ ترجیح کا فیصلہ کود کرلو - ( ملفوظ 248 ) بعض غیر مقلدین کی بے باکی یک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ بعض غیر مقلدین ہیباک ہوتے ہیں ان کے متعلق اپنی حالت کہتا ہوں کہ جو شخص تقلید مجتہدین کو حرام کہتا ہے میں اپنے قلب میں اس سے نفرت پاتا ہوں اور اگرجواز کا قائل ہو گو واجب نہ سمجھے اس سے نفرت نہیں پاتا ورنہ اس سے قلب میں بعد ہوتا ہے اور بعض تو اس مسئلہ میں بڑے ہی سخت ہیں اس تقلید کو شرک کہتے ہیں بڑی دلیری کی بات ہے - ( ملفوظ 249 ) شیخ کی متابیعت نفع ایک خط کے جواب کے سلسلہ میں فرمایا کہا گر اپنی حالت کچھ سمجھ میں نہ آوے تو شیخ کو یہی لکھ دینا چاہئے کہ کچھ سمجھ میں نہیں آتا اس سے بھی بڑا نفع ہوتا ہے - غرض حالات کی اطلاع ہر حال میں ضروری ہے اور اس کے ساتھ ہی بڑی چیز یہ ہے کہ متابعت ہو انس ہو یہ بڑی دولت ہے اس کی لوگ قدر نہیں کرتے اکثر بڑے بڑے مجاہدوں سے وہ کام نہیں ہوتا جو اس سے بن جاتا ہے ایسے شخص کے کام بنانے کو خود شیخ کا جی چاہتا ہے مگر بجائے اس انقیاد کے اکثر لوگ اپنی ہی گاتے پھرتے ہیں حقیقت کی خبر خاک بھی نہیں - ( ملفوظ 250 ) ایک نواب صاحب کو نصیحت فرمایا کہ ایک نواب صاحب کا خط آیا ہے لکھا ہے کہ میں نے سنا ہے کہ کسی نے میری طرف سے یہ کہا ہے کہ میں حضرت کی شان میں گستاخی کرتا ہوں استغفر اللہ یہ مجھ پر محض تہمت ہے ہمارا تمام خاندان ہمیشہ سے اس سلسلہ کا معتقد رہا اور ہے میں جواب میں لکھا کہ مجھ سے کسی نے نہیں کہا اور نہ آپ کی شکایت کی - البتہ میں آپ کی شکایت کیا کرتا ہوں کہ آپ کی صحبت اچھی نہیں