ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
خوبیاں ہیں لیکن اس میں ایک کمی اتنی ہے کہ ساری خوبیوں پر پانی پھر گیا وہ کمی یہ ہے کہ اس میں قومی ہمدردی نہیں آپ نے دیکھا ہوگا کہ ایک کتے کا دوسرے کتے کو دیکھ کر کیا حال ہوتا ہے بس پھر کیا تھا بے حد محفوظ ہوئے اور کہا کہ بس آج حقیقت معلوم ہوئی عجیب فہم کے آدمی تھے حقیقت کو تو معمولی بات سمجھا اور محض نکتہ کو حقیقت سمجھا میں ایک بار بریلی گیا تھا وہاں ایک تحصیلدار ملے انہوں نے بیان کیا کہ میں علی گڑھ کالج میں گیا تھا وہاں کے طالب علموں میں اس جواب کا بڑا چرچا تھا اور نہایت پسند کیا جارہا تھا حالانکہ اس جواب کا درجہ ایک شاعرانہ نکتہ سے زیادہ نہیں یہ ہے ان لوگوں کا فہم اور عقل - ( ملفوظ 253 ) اپنے بزرگوں کی عجیب شان ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اپنے بزرگوں کو دیکھا ہے کہ سب کچھ تھے مگر اپنے کو مٹائے ہوئے فنا کئے ہوئے تھے اس ہی لئے آج کل کے اکثر علماء اور مشائخ نظروں میں نہیں سماتے نہ پسند آتے ہیں ان حضرات میں ایک عجیب شان تھی جو بیان میں بھی نہیں آتی اور کسی کے دریافت کرنے پر بھی بتلائی نہیں جاسکتی بس اتنا ہی کہا جاسکتا ہے - نور حق ظاہر بود اندر ولی نیک بیس باشی اگر اہل دلی مرد حقانی کے پیشانی کا نور کب چھپا رہتا ہے پیش ذی شعور وہاں نہ خاص لباس تھا نہ خدم نہ حشم نہ عمامہ نہ چوغہ نہ پٹکانہ اگالدان نہ پاندان نہ خاصدان لیکن صورت دیکھ کر بیساختہ یہ کہنا پڑتا تھا - دلفریباں نباتی ہمہ زیور بستند دلبر است کہ با حسن خدا داد آمد اس کے مقابلہ میں ایک دوسری شان کے بزرگ کا واقعہ یاد آیا ایک