ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
اسی کی قدر کرتے ہیں چنانچہ نواب محمد یوسف صاحب کا قصہ سنا ہے کہ ان کو ایک صاحب ایک بزرگ کی طرف متوجہ کرتے تھے مگر وہ حضرت مولانا محمود حسن صاحب رحمتہ اللہ کی طرف زیادہ مائل تھے ان صاحب نے اس کی وجہ پوچھی نواب صاحب نے جواب دیا کہ وہ دوسرے بزرگ تو میری خاطر کرتے ہیں اور مولانا دیوبندی میں اپنے سے ایسی کشیدگی پاتا ہوں جیسے مجھ میں سے مولانا کو دنیا کی بد بو آتی ہو تو یہ دلیل ہے ان کے اللہ والے ہونے کی غرض اعتدال یہ ہے کہ امراء اگر مہمان ہوں اور اپنے آئیں تو ان کے آسائش کا تو خیال کرنا چاہئے تاکہ تکلیف نہ ہو اور اہانت اور تحقیر بھی نہیں کرنی چاہئے لیکن لپٹنا بھی نہیں چاہئے بس اس میں نہ تکبر ہوگا اور نہ تذلل - ( ملفوظ 119 ) مشائخ کے اور اد و ظائف برکت کیلئے پڑھنا ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ مشائخ کے اور ادو وظئف اگر وہ کتاب و سنت کے خلاف نہ ہوں اور ان کو برکت کے لئے پڑھا جائے تو کیا مضائقہ ہے - ( ملفوظ 120 ) عشاق کی برکات ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ہر طبقہ میں ہر قسم کے لوگ ہوتے ہیں بدفہم بھی اور اہل فہم بھی ایک غیر مقلد نے عجیب بات کہی تھی انہوں نے مجھ سے مشائخ کے معمولات پوچھے میں نے کہ حدیث کے معمولات ہوتے ہوتے ہوئے ان معمولات کی کیا ضرورت ہے کہنے لگے کہ سنت کے انوار تو حدیث کی دعاوں سے حاصل ہوتے ہیں مگر عشاق کے برکات بھی حاصل کرنے کو جی چاہتا ہے