ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
بناء پر کچھ عطاء کردیتی ہے ایک واعظ صاحب بڑے ہی ظریف اور ذہین تھے کہتے تھے کہ خطاب بھی گورنمنٹ نے عجیب تجویز کیا ہے سی ایس آئی کہتے لگے کہ سیدھا یوں ہی نہ کہہ دے عیسائی - ( ملفوظ 341 ) حق تعالیٰ شانہ سے محبت پیدا کرنے کی ضرورت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ عشق ہی وہی چیز ہے کہ تمام ان چیزوں کو جو بظاہر مشکل معلوم ہوتی ہیں آسان کردیتا ہے - قلب میں آ کے آجانے کے بعد سب قیل و قال چوں چرا اھباء منثورا ہوجاتے ہیں - اسی کو فرماتے ہیں - عشق آمد عقل اور آوارہ شد صبح آمد شمع او ہے چارہ شد اس پر ایک حکایت یاد آئی ایک بڑھیا سندھ کے علاقے میں بکریاں چراتی ہوئی حاجیوں کو حج کو جاتے ہوئے دیکھ کر حج کو چل پڑی حاجیوں کی بھلیوں کے پیچھے ہو لی - بکریاں بھی جنگل ہی میں چھوڑ دیں حاجیوں نے رحم کر کے گاڑی میں بٹھلا لیا - اس میں تو کسی کے کچھ دام خرچ نہیں ہوئے مگر کراچی پہنچ کر جہاز پر سوار ہونے کے لئے تو مستقل کرایہ کی ضرورت تھی وہاں یہ غیبی سامان ہوا کہ بادی بغلہ والوں نے کہا ہم الگ لاگ ٹکٹ نہ دیں کے پورا بغلہ کرایہ کرنا ہوگا اس طرح سے بڑھیا کرایہ سے بچی اب جہاز کے بعد تو خرچ کی ضرورت لازم ہے وہاں یہ سامان ہوا کہ وہاں جہاز کے اندر حجاج کے بچوں میں بیماری شروع ہوگئی بڑی بی سے دم کرانا شروع کیا جس پر دم کیا وہی اچھا کسی نے روپیہ کسی نے دو روپیہ دیا اونٹوں کے کرایہ کا کام ہوگیا مکہ معظمہ پہنچ کر بعد فراغ الحج مدینہ شریف کا سفر شروع ہوا - بڑی بی پیادہ چل کھڑی ہوئی قافلہ میں ایک رئیسہ بیگم صاحبہ بھی جارہی تھیں ایک منزل پہنچ کر ان کی شریک سواری بی بی کا انتقال ہوگیا انہوں نے اپنے حشم کو حکم دیا کہ کوئی نیک بی بی سواری کی شرکت کے لئے تلاش کرو چنانچہ یہ بی بی ملیں اس طرح سے وہ ان کو ہمراہ لے