ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
توجہ اس کی یہ ہے بعض لوگ اپنے لئے القاب کے طالب ہوتے ہیں جو دوسرے کے لکھنے میں متوقع ہے اور اپنے ہاتھ سے پتہ لکھنے میں یہ مقصود حاصل نہین ہوسکتا یہ ہی وہ مرض جس کی وجہ سے سادہ لفافہ بھجتے ہیں نہ برکت ہے نہ حرکت ہے چور ہے - ( ملفوظ 494 ) اہل تمص کی چند حکایات ایک سلسہ گفتگو میں فرمایا کہ شام میں ایک سہر ہے حمص وہاں کے لوگ کم عقل مشہور ہین ایک شخص وہاں گیا تو دیکھا کہ ایک شخص ذان دے رہا ہے اور بجائے اشہد ان محمدو رسول اللہ کے یہ کہہ رہا ہے کہ اھل القریۃ یشھدون ان مھمدا رسول اللہ اذان کے بعد پوچھا یہ کیا قصہ ہے معلوم ہوا کہ موذن رخصت پر گیا ہے اور ایک یہودی کو عوضی پر چھوڑ گیا ہے چونکہ وہ رسالت کا قائل نہین اور نیابت میں اس کا کہنا بھی ضروری ہے لہذا یہ اضافہ کیا وہں ہی کا ایک یہ قصہ ہے کہ ایک شخص نماز پڑھ رہا تھا اور ایک ٹانگ ایک طرف کو اٹھا رکھی تھی کسی نے پوچھا کہ یہ پتنگ الگ کسیے کر سکھی تھی کہ کہا کہ اس پاؤں پر کچھچھینٹ وغہر پڑ گئیں تھیں اس لئے نا پال تھی اور دھونے کی فرصت نہ تھی اس لئے میں نے اس کو نماز سے خارج کردیا ایک قصہ جہانسی کا ایک ثقہ دوست بیان کرتے تھے کہ ایک امام نے سجدہ سہو کیا اور ظاہرا کوئی سہو نہ تھا لوگوں نے پوچھا کہ کیا بات ہوگئی تھی کہتا ہے کہ ایک پھسکی نکل گئی تھی یعنی خفیف سی ہوا خارج ہوگئی تھی اس لئے سجدہ سہو کیا ایسے ایسے بھی ذہین موجود ہیں - ( ملفوظ 495 ) حضرت شاہ نجات اللہ کرسوی کا تقویٰ ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ شاہ نجات اللہ صاحب رحمتہ اللہ علیہ کر سی ضلع بارہ بن کی اس وجہ بزرگ تھے کہ حضرت سید صاح﷽ رحمتہ اللہ