ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
عقل پر پھر فرمایا کہ معلوم ہوتا ہے کہ ذہن میں دعاء ہوگی لیکن دوا لکھا گیا مگر میں نے تو دوا ہی کی بناء پر جواب لکھا ہے - ( ملفوظ 258 ) مال حرام کی نحوست ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ مال حرام کی بڑی ہی نحوست ہوتی ہے حدیث شریف میں یہ بھی آیا ہے کہ عمارت میں حرام مال مت لگاؤ یہی وجہ ہے کہ آج کل کی عمار میں جلدی منہدم ہوجاتی ہیں اور پہلے لوگوں کے مال حلال تھے ان کی عمارتیں اب تک بحنبسہ موجود ہیں - ( ملفوظ 259 ) راہ طریقت میں پہلا کام شیخ کامل کی تلاش ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اس راہ میں قدم رکھنے سے قبل اس کی سخت ضرورت ہے کہ شیخ کامل کو تلاش کے لے بدون شیخ کامل کے اس میں قدم رکھنا خطرہ سے خالی نہیں ہزاروں دشوار گزار گھاٹیاں اس راہ میں ہیں اور شیخ کامل سے مراد ولی اور بزرگ نہیں ماہر فن مراد ہے جو اس راہ کا واقف کار ہو ورنہ بہت سی غلیطوں کا شکار ہو کر رہ جاتا ہے غلطی کی ایک مثال بیان کرتا ہوں ایک بار حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا تھا کہ کبھی تکبر بشکل تواضع ہوتا ہے اسی طرح کبھی ریاء بشکل اخلاص ہوتی ہے - سو ان چیزوں میں فر کرنے اور پہچاننے کے لئے شیخ کامل کی ضرورت ہے اور ان سب میں زیادہ باریک اور نازک چیز اخلاص ہے - بزرگوں نے تصریح کی ہے کہ بعض اوقات اس کا پتہ بھی نہیں چلتا کہ کہیں اخلاص میں تو کمہ نہیں ہوگئی - اب اگر یہ کہا جائے کہ جب پتہ نہیں چلتا تو ہم اس کے مکلف بھی نہیں ہوگے - جواب یہ ہے کہ مراد یہ ہے کہ بدون تدقیق نظر کے پتہ نہیں چلتا تو ہم اس کے مکلف بھی نہیں ہوں گے - جواب یہ ہے کہ مراد یہ ہے کہ بدون تدقیق نظر کے پتہ نہیں چلتا اور بعد تدقیق پتہ چل جاتا ہے اور تدقیق فعل اختیاری ہے - ایک