ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
شخص ( میرا نام لیکر کہا کہ ) فلاں شخص کا دیکھنے والا معلوم ہوتا ہے چنانچہ یہی واقعہ ثابت ہوا اصل وجہ یہ ہے کہ اور جنگوں میں ایسی باتوں کی روک ٹوک نہیں آنے والوں کی خاطر مدارات سب کچھ ہے - باقی اصلاح اور تربیت کا مطلق خیال نہیں کیا جاتا - صرف نوافل اور تہجد پڑھ لینا - گردن جھکا کر نیچا کرتہ پہن لینا اور سینے تک داڑھی کا بڑھا لینا - بس یہ علامات رہ گئیں ولایت اور بزرگی کی - باطن کی کچھ خبر نہیں کہ کیا ہورہا ہے اسی کو مولانا رومی یا اور کوئی حکیم فرماتے ہیں - ازبروں چوں گور کافر پر حلل واندوں قہر خدائے عز وجل از بروں طعنہ زنی بربایزید و زدرونت ننگ می داردیزید ( ملفوظ 221 ) ڈاڑھی سے چہرہ پر رونق معلوم ہوتا ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ڈاڑھی سے چہرہ پر نور معلوم ہوتا ہے - ڈاڑھی بڑے احترام کی چیز ہے - خواجہ صاحب کا یہ قول مجھ کو بہت ہی پسند آیا کہ ڈاڑھی چہرہ پر دیکھ کر یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ شخص بادشاہ ہے - فرمایا کہ ڈاڑھی کے متلعق یورپ میں بھی قانون ہے کہ بادشاہ ڈارھی رکھے چنانچہ جارج پنجم کے ڈاڑھی ہے اگر ڈاڑھی رکھنا عزر کی بات نہ تھی تو بادشاہ کے لئے قانون کیوں ہے - پادری مذہبی لوگ ہیں سب ڈاڑھی رکھتے ہیں ایسی کہ بعض کی ناف تک ہوتی ہے خدا معلوم یہ منڈانے کی واہیات رسم کہاں سے نکلی ہے - ( ملفوظ 222 ) کسی کو واسطہ نہ بنانے میں حکمت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میرے اسول اور قواعد کا حاصل طرفین کی راحت ہے چنانچہ میرا ایک معمول یہ ہے کہ ہرشخص سے خود معاملہ کرتا ہوں کسی کو واسطہ نہیں بناتا یہ اس لئے کہ میں چاہتا ہوں کہ واسطے کے متلعق لوگ یہ نہ سمجھنے لگیں کہ اس کو بھی کوئی دخل ہے اگر لوگوں کو کسی کا دخل معلوم ہوجائے تو پھر رشوتیں چلنے لگیں میں نے بزرگوں کے یہاں خادموں کو