ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
متم نورہ ولو کرہ الکفرون یہ نور تمام ہی ہو کر رہے گا - ( ملفوظ 14 ) اصلاح کا باب بہت نازک ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اصلاح کا باب نہایت ہی نازک ہے ہر شخص اصلاح نہیں کرسکتا جیسے ہر شخص طبیب نہیں بن سکتا اور علاج نہیں کر سکتا - صالح بننا سہل ہے مصلح بننا مشکل ہے جیسے تندرس ہونا آسان ہے معالج بننا مشکل ہے - ( ملفوظ 15 ) محبت عقلی کی ضرورت ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ محض محبت طبعی سے کام نہیں چلتا محبت عقلی کی ضرورت ہے - ابو طالب کو حضور کی ساتھ طبعی محبت تھی مگر عقلی نہ تھی وہ کچھ بھی کام نہ آئی اگر ان کو عقلی محبت ہوتی تو سب سے پہلے وہ ایمان لاتے - ( ملفوظ 16 ) طلب صادق کے بغیر اصلاح ممکن نہیں ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اصلاح بدون طلب صادق اور بدون اپنے ارادہ کے نہیں ہوسکتی اس طریق میں اپنے کو بالکل منا کر قدم رکھنا پڑتا ہے یہ کوئی آسان کام نہیں اور پھر ساری عمر کی ادھیز بن ہے یہ بھی نہیں کہ اس کے لئے کوئی مدت یا وقت مقرر ہے بلکہ اگر نوح بھی کسی کو عطاء ہو تب بھی اس ادھیڑ بن سے فراغ نصیب نہیں ہوسکتا سی کو مولانا فرماتے ہیں اندریں رہ می تراش و می خراش تادم آخر دمے فارغ مباش ( اصلاح کے لئے طلب اور ہمت کی ضرورت ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ جی ہاں آدمی صاحب