ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
کے بچوں سے ایسا کام ہرگز نہ لیا جاوے پھر آئندہ یہ کام بچوں سے نہیں لیا اور اس مشورہ سے ذرہ برابر نا گواری کا اثر نہیں ہوا کیا ٹھکانا ہے اس بے نفسی کا اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اول ہی دن سے ایسے استاد اور بزرگ نصیب فرمائے - ( ملفوظ 200 ) حمق ہمیشہ کبر سے ہوتا ہے ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ کبر ہمیشہ حمق سے پیدا ہوتا ہے اگر حمق نہ ہوتا اپنی بڑائی کا انسان کو کبھی وسوسہ بھی نہیں ہوسکتا اور نہ خیال آسکتا ہے - سو کبر ہی سے ناشی ہوتا ہے اور اس مرض میں قریب قریب عوام اور خواص سب کو ابتلا ہے اور اس سے بچنے کا صرف ایک ہی طریق ہے وہ یہ کہ کسی کامل کی جوتیوں میں جا پڑے وہاں دماغ سے یہ خناس نکل جاوے گا اسی کو مولانا رومی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں - قال رابگذ ار مرد حال شو پیش مردے کا ملے پا مال شو ایک صاحب کو میں نے اطلاع کی تھی کہ تم میں کبر کا مرض ہے اس پر برا مانا اور انکار کیا پھر پانچ سال کے بعد اقرار کیا کہ آپ کی تشخیص صیحح تھی میں نے کہا کہ بندہ خدا اب تک تو ازالہ بھی ہوجاتا یوں ہی وقت سمجھتا ہے یہ سب حماقت کے حالت ہے طلب کی ہر شخص اپنے کو مجتہد مطلق سمجھتا ہے یہ سب حماقت کے کرشمے ہیں اللہ بچائے ہر بلا سے اور فہم سلیم عطاء فرمائیں - 2 / جمادی الاولیٰ 1351 ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم یکشنبہ ( ملفوظ 201 ) زمانہ تحریکات میں احکام شرعیہ میں تحریف ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میں نے قرآن شریف میرٹھ میں حفظ کیا تھا اور یہاں پر جب آیا ہوں تع عمر تقریبا بارہ سال کی تھی اس وقت سے اس وقت تک اہل قصبہ ہندو مسلمان بفضلہ تعالیٰ سب کو مجھ سے محبت رہی یہ امر ہر زمانہ