ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
( ملفوظ 243 ) حضرت حیکم الامت کا اصول ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میری بدنامی کا راز یہ ہے کہ میں کسی کا تابع بننا نہیں چاہتا لوگ تابع بنانا چاہتے ہیں میں کہتا ہوں کہ نہ تم میرے تابع بنو اور نہ میں تمہارا تابع بنوں اصول صیححہ کے تمام بھی تابع رہو اور میں بھی بس یہ راز ہے میری بدنامی کا کہ مجھ سے کسی کا تابع نہیں بنا چاتا - ( ملفوظ 244 9 حضرت حیکم الامت کی خدمت میں حاضری کی برکت فرمایا کہ ایک صاحب کا خط آیا ہے جس میں اپنی حالت لکھی ہے کہ ہر معصیت کرنے کو جی چاہتا ہے اور یہ بھی ارادہ کرلیتا ہوں کہ اب گناہ نہ کروں گا لیکن پھر ہوجاتا ہے - ہاں یہ ضرور ہے کہ اپنے کو گہنگار سمجھتا ہوں میں نے لکھ دیا کہ جہاں سارے گناہ کرتے ہو او رغبت سے کرتے ہو وہاں ایک گناہ بے رغبتی سے بھی کرسکتے ہو وہ یہ کہ چند روز کسی گہنگار کے پاس رہو ( مراد مصلح ہے اور چونکہ مقصود اپنے پاس رہنے کا مشورہ دینا ہے اس لئے گہنگار سے تعبیر کیا ) مگر شرط یہ ہے کہ تم اس کو گہنگار نہ سمجنا پھر فرمایا کہ ابھی ان کا قلب مردہ نہیں ہوا نشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد اس مرض سے نجات ہوجائے گی اگر توجہ کی - دیکھئے کیا جواب آتا ہے - 9 / جمادی الاولیٰ 1351 ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم یکشنبہ ( ملفوظ 245 ) اصل سلوک ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک عامل بالحدیث لکھنؤ سے آئے تھے کئی روز قیام کر کے آج چلے گئے بڑے جوشیلے آدمی ہیں بیعت ہونے کے لئے کہتے تھے میں نے کہا کہ اس کی ضرورت نہیں پھر تھوڑی دیر کے بعد کہا کہ میں فلاں