ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
ان کو دیکھ کر کینے لگا کہ تم آج موٹا فکیر ہے انہوں نے کہا کہ نہیں حضور نہ میں موٹا ہوں پتلا دبلا ہوں اور نہ فکیر ہوں اللہ نے سب کچھ دے رکھا ہے تو کہتا ہے کہ ہم یہ کہتا ہے کہ تم موٹا فکیر معلوم ہوتا ہے انہوں نے پھر یہی جواب دیا جہلا گیا کہ تم نہیں سمجھتا اور ایک کتاب اٹھا کر لالر اور وہ مقام کھول کر ان کے سامنے رکھا کہ ہم یہ کہتا ہے اس میں متفکر لکھا تھا تو متفکر کی یہ گت بنی کہ موٹا فکیر ہوگیا تب انہوں نے کہا کہ حضور یہ تو متفکر ہے کہ ہاں ہاں ہم یہی کہتا تھا تم سمجھا نہیں وہ بچارے سمجھتے ہی کیسے - ایک انگریز کے اجلاس میں ایک گائے کا مقدمہ پیش ہوا وہ شخصوں میں اس پر جھگڑا تھا وکلاء نے انگریز کو معاملہ سمجھایا انگریز نے کہا کہ اس گائے کو عدالت کے سامنے حاضر کرو اجلاس دو منزلہ پر تھا وکلاء نے کہا ہے وہ یہاں پر نہیں آسکتی کہا کیوں نہیں آسکتی جب سے آتے ہیں وہ کیوں نہیں آسکتی تب وکلاء نے اس کو اوپر سے دکھلایا بہت باراض ہو اور کہا کہ تم گائے گائے کہتا یوں کیوں نہیں کہتا کہ بیل صاحب کا میم صاحب - ( ملفوظ 271 ) حاکم قوم میں خدا داد حوصلہ ہوتا ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ حکومت والی قوم کی عالی ظرفی حوصلہ خدا داد ہوتا ہے کسی کے بنائے تھوڑا ہی بنتی ہے یا نصیب ہوتی ہے - ایک ترک طواف کر رہے تھے ایک شخص نے جیب کاٹ لی ہاتھ پکڑ کر ایک چیت رسید کیا اور کئی چھین لی اور پھر طواف شروع کردیا اور ایک حرف زبان سے نہیں کہا یہ عالی ظرفی تھی - اخر کوئی بات تو ان کے اندر ہوتی ہے کہ حکومت کی خدمتیں ان کے سپرد ہیں اور ہم ان سے محروم ہیں - ( ملفوظ 272 ) حرم شریف میں تین سو ساٹھ اولیاء رہتے ہیں ارشاد فرمایا کہ حرم شریف میں تین سو ساٹھ اولیاء اللہ ہر وقت حاضر رہتے ہیں