ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
کو خبر نہ تھی کہ میرے کہنے سے ایسا ہو جاوے گا - ( ملفوظ 472 ) بے پردگی کے نتائج ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ یہ کم عقل بد فہم لوگ جو بے پردگی کے حامی ہیں ان کو اس کے نتائج پر نظر نہیں یورپ میں اس بے پردگی کی بدولت عورتیں اس قدر خراب اور برباد ہو رہی ہیں کہ مر دعا جز اور پریشا ہیں کچھ نہیں کرسکتے - 25 جمادی الاولی 1351 ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم سہ شنبہ ( ملفوظ 473 ) اسلام کی پہلی تعلیم ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ مسلمانوں میں علم دین کی کمی ہے حدود سے آگے بڑھ جاتے ہیں ورنہ ان میں روادارہ کی ایسی عمدہ صفت ہے جو دوسری غیر مسلم قوموں میں اس کا نام و نشان بھی نہیں اسی کو آج گاندھی چیخ رہا ہے اسلام کی پہلی تعلیم ہے تجربوں کے بعد اسلامی ہی تعلیم میں سب کو فلاح اور بہود نظر آرہا ہے اور یہ مسلمان ہی کہ دوسروں کے دروازوں پر گداگری کرتے پھرتے ہیں یہ سب علم نہ ہونے کی بدولت بڑا فسوس ہے مسلمانوں کی حالت پر - ( ملفوظ 474 ) رسالت کا ماننا ضروری ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا ایک شخص اس دھوکہ میں مبتلا تھے کہ فلاں طاغوت توحید کا تو قائل ہے ہی اور رسالت کے متعلق میری اس سے گفتگو ہوئی تو اس نے یہ کہا کہ یہ میں جانتا ہوں محمد رسول اللہ اللہ کے رسول تھے میں نے کہا کہ ایک تو جاننا ہے اور ایک ہے ماننا نرے جاننے سے کیا ہوتا ہے ماننے سے ہوتا ہے یہ جاننا ایسا ہے جیسے قیصر جرمن یہ جانتا ہے کہ جارج پنجم بادشاہ ہے اور