ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
( ملفوظ 398 ) شیخ کامل کے گری طریقت میں قدم رکھنا خطرناک ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اس طریق میں قدم رکھنے سے پہلے ضرورت اس کی ہے کہ رہبر کامل کی تلاش کرے بدون سر پر کسی کامل کے ہوئے اس میں قدم رکھنا خطرہ ہے خالی نہیں اور وہ خطرہ غلطیوں میں مبتلا ہونا ہے نو منزل مقصود میں راہزن ہوتی ہیں اسی کو مولانا فرماتے ہیں - بار باید راہ راہ تنہا مرد بے قلاؤز اندریں صحرا مرد اور اسکے ساتھ اس کی بھی ضرورت ہے اور اشد ضرورت ہے کہ پختہ ہو کر قدم رکھے اور جو کچھ پیش آئے اس پر صبر کرے - برداست کرے تحمل کرے - اسی کو فرماتے ہیں - دررہ منزل لیلی کہ خطرہاست بجان شرط اول قدم آنست کہ مجنون باشی ( ملفوظ 399 ) اثر کا ہونا فطری امر ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ جن لوگوں نے مجھ کو برا بھلا کہا قسم قسم کے الزامات اور بھتان لگائے ان سے کینہ نہیں ہا طبعا رنج ہے - انقباض ہے اور میں اس میں معذور ہوں کیا جروں غیر اختیاری چیز پر گیا اختیا - آخر بشر ہوں اثر کا ہونا امر فطری ہے - ( ملفوظ 400 ) پہلے لوگوںکی سادگی ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ پہلے لوگوں میں سادگی تھی اب چالاکی ہے - یہاں ایک شخص تھا زمنیدار جن کا کاشتکار ان کو نوے من غلہ دے رہا تھا -