ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
نیاز پیدا کر نیکی سعی اور کوشش میں لگا رہنا چاہئے - اسی وقت تک خیر ہے ورنہ آگے خیر نہیں - یہ بات تو اپنے بزرگوں میں دیکھی کہ سب کچھ تھے اور اور پنے کو کچھ نہ سمجتے تھے - اپنے منائے ہوئے فنا کے ہوئے تھے چونکہ یہ طرز اپنے بزرگوں میں دیکھا اس لئے یہی پسند ہے - آجکل کے دھونگ نظروں میں سماتے نہیں اور کوئی کتنا ہی بڑا ہو نظروں میں جچتا نہیں - اصل تو یہ ہے کہ ہمارے بزرگ ہم کو بگاڑ گئے اور کسی کام کا چھوڑا ہی نہیں - صرف ایک ہی کام کا بنا گئے - مننا فنا ہونا - ( ملفوظ 379 ) کسی کے دل کو پریشان کرن گواراہ نہیں ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ مجھ کو کسی طرح یہ گوارا نہیں کہ ایک منٹ اور سکینڈ کے لئے بھی میری وجہ سے کسی کا قلب گرانی میں مشغول ہو - یہی میں دوسروں سے اچاہتا ہوں کہ ایسی باتیں کیوں کرتے ہو کہ جس سے میرے قلب کو دوسرے طرف مشغول ہو - یہ آنے والے بد تمیزیاں کرتے ہیں مجھ کو الکجھن ہوتی ہے اس کی بناۓ پر تغیر ہوتا ہے - پھر لڑائی ہونا کون تعجب ہے - ( ملفوظ 380 ) تعلیم ناقص بد تمیزی کا سبب ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ اکثر بد تمیزی کا سبب بے تعلیمی نہیں ہے بلکہ تعلیم ناقص ہے ورنہ یہ سب امور فطری ہیں اگر تعلیم بھی نہ ہو تب بھی اب بدتمیزیوں کا صدور نہ ہونا چاہئے - یہ تعلیم ہی کا اثر ہے کہ بد تمیزیاں کرتے ہیں مگر ہے وہ تعلیم ناقص - اب دیکھ لیجئے کہ بعضے تعلیم یافتہ لوگ کس قدر بد تمیز اور بد تہذیب ہوتے ہیں حالانکہ وہاں تعلیم ہے - ( ملفوظ 381 ) سر سید احمد خاں سے بہت گمراہی پھیلی ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ سر سید احمد خاں کی وجہ سے بڑی گمراہی پھیلی - یہ نیچریت زینہ ہے اور جڑ ہے احاد کی اسس ے پھر چاخیں چلی ہیں - یہ