ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
محمود ہے - ( ملفوظ 127 ) دنیا کا سب سے بڑا عیب ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ دنیا کے اندر ایک بہت بڑا نقص اور عیب وہ ہے جس کو امام غزالی علیہ الرحمتہ نے فرمایا ہے اور عجیب بات فرمائی ہے کہ دنیا میں اگر کوئی بھی عیب نہ ہو تو یہ کیا تھوڑا عیب ہے کہ وہ ایک دن ہاتھ سے نکل جانے والی ہے - ( ملفوظ 128 ) اہل کمال کو زیب و زینت کی ضرورت نہیں ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اہل علم کو زیب و زینت کی ضرورت نہیں ان کو ان فضولیات کی فرصت کہاں اسی لئے جب میں کسی کو زیب و زینت کا شائق دیکھتا ہوں فورا سمجھ جاتا ہوں کہ یہ شخص کمال س فی الحال بھی خالی ہے اور آئندہ بھی حصول کمال کی طرف متوجہ نہیں اہل کمال کو ان چیزوں کی کیا ضرورت ان کی شان تو یہ ہوتی ہے - نباشد باطن درپئے آرائش ظاہر بنقاش احتیاجے نیست دیوار گلستاں را دلفریبان نبائی ہمہ زیور بستند دلبر ماست کہ باحسن خداداد آمد ( ملفوظ 129 ) ہر وقت توجہ الی اللہ کی ضرورت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میں چاہتا ہوں کہ خود بھی اصول صیححہ کا تابع رہوں اور دوسرے بھی ان کے تابع رہیں اور اکثر لوگ اسی میں آکر الجھتے ہیں چاہتے یہ ہیں کہ بے اصول اور بے قاعدہ چلیں میں چلنے نہیں دیتا اسپر خفا ہوتے ہیں وحشت ہوتی ہے جاکر بدنام کرتے ہیں مگر ان کی وجہ سے اپنے تجربات کو کسیے مٹادوں میرے اصول حکومت کے واسطے نہیں اپنی اور دوسروں