ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
بیچارے سے کیا زائل ہوتا - ( ملفوظ 90 ) بعض لوگ پابند صوم صلٰوۃ کو دیوانہ سمجھتے ہیں ایک صاحب چھے برس کے لڑکے کے علم دین حاصل کرنے کا شوق بیان کر رہے تھے اس پر حضرت والا نے فرمایا طبائع ہیں مگر آج کل اس کے قدر دان بہت ہی کم ہیں چنانچہ ایک طالب علم اگریزی تعلیم یافتہ کا خط آیا تھا غالبا پرسوں ہی آیا تھا لکھا تھا کہ میری شادی ہونے والی ہے یا ہوچکی ہے لڑکی والے یا تو نکاح نہیں کرتے یا رخصت نہیں کرتے اور لڑکے والے سے کہتے ہیں کہ ہم کس سے شادی کریں تمہارا لڑکا تو دیوانہ ہے باپ نے لڑکے سے کہا کہ بیٹا زیادہ نماز روزہ مت کیا کرو جس سے تم دیوانہ مشہور ہوجاؤگے اب تو یہ حالت ہے اور یہاں تک نوبت پہنچ گئی ہے ( ملفوظ 91 ) آداب مسجد فرمایا کہ آج منتظم جامع مسجد دہلی کا ایک استفتا آیا ہے لکھا ہے کہ یہاں پر مسجد میں سیاسی چلے ہوتے ہیں اس میں جھگڑے فساد تک کی نوبت پہنچ جاتی ہے حتی کہ چھریاں تک جل جاتی ہیں میں نے ایک الگ پرچہ پر سب احکام اور آداب مسجد لکھ دئے ہیں اور لکھ دیا کہ اس میں تمہارے تمام سوالوں کا جواب ہے اور تمہارے استفتے پر اس لئے نہیں لکھا کہ دوسرے لوگ اس جواب کو اپنے مخالفت میں سمجھ کر اس کی رو کی فکر میں لگ جائیں گے اور بے سمجھے ایک حدیث اس کے مقابلہ پر لائیں گے وہ حدیث یہ ہے کہ حبشی فن حرب کی مشق کی غرض سے حضور اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مسجد میں کھیلے ہیں اگر ہم جواب میں یہ کہیں گے کہ اس وقت جہاد کی تیاری تھی وہ لوگ یہ کہیں گے کہ ہم بھی جہاد کی تیاری کررہے ہیں اگر ہم کہیں گے تمہاری نیت جہاد کی نہیں فساد کی ہے وہ کہیں گے کہ ہماری نیت جہاد کی ہے فساد کی نہیں اس کا فیصلہ کون