ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
ہیں جن میں ایک مناسبت بھی ہے ان میں کسی کو کیا دخل اسی مناسبت کے شرط ہونے کے سبب میں کہا کرتا ہوں کہ یہاں جو بعضے آنیوالوں کو نفع ہوتا یا تو ان کے اندر کمی ہے یا میرے اندر کمی ہے جس سے مناسبت نہیں ہوتی - بہر حال جس طرف کی بھی کمی سبب ہو اس کمی کے سبب نفع نہیں ہوسکتا اور یہ کیا ضرر ہے کہ ایک شخص سے ساری دنیا کو مناسبت ہو اور کسی خاص شخص سے مناسبت نہ ہونا مضر بھی نہیں اس لئے کہ وہ شخص نبی تو نہیں اور غیر نبی سے مناسبت تو کیا اگر محبت طبعی اور محبت عقلی بھی نہ ہو تب بھی کوئی مضرت نہیں باقی نبی سے بوجہ جامعیت کے سب امت کو مناسبت ہوتی ہے گو ان کے ساتھ بھی طبعی محبت ضروری نہیں مگر عقلی محبت ضروری ہے - اب اس پر یہ سبہ کہ غیر نبی سے جب کہ وہ شیخ کامل ہو مناسبت نہ ہونے میں کیا یہ تھوڑی مناسبت اختیاری ہے یا غیر اختیاری اگر کہوں اختیاری ہے تو پیدا کر لو اگر کہو کہ پیدا نہیں ہوتی تو معلوم ہوا کہ غیر اختیاری ہے اور جو چیز غیر اختیاری ہوتی ہے وہ کبھی مضر نہیں ہوتی باقی نفع نہ ہونا تو اگر یہاں سے نفع نہ ہوگا کسی اور جگہ سے ہوگا پھر کیا مضرت ہوئی - ( ملفوظ 150 ) مکار اور جاہل صوفیاء کے کفریات ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ان مکار اور جاہل صوفیوں کی بدولت بڑی گمراہی پھیلی - اگر کچھ واہی تباہی ہانک دیں تو اسرار رموز ہیں - گردن جھکا کر خاموش بیٹھے رہیں تو استغراق ہے چاہے دین کا استغراق ( غرق ) ہی ہو رہا ہو میرے ایک دوست رئیس مالدار ایک مرتبہ پیران کلیر چلے گئے کسی جگہ جارہے تھے پشت کی جانب سے ایک بڑے زور سے آوازآئی کہ ابے او مرغ -ا نہوں نے کوئی خیال نہ کیا - دوسری بار پھر آواز آئی انہوں نے محض شبہ کی وجہ سے پیچھے دیکھا کہ ایک شاہ صاحب بنے بیٹھے ہیں - ان کو کہا ابے تجھ ہی کو بلاتے ہیں