ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
نہیں - روپیہ نہیں لیکن کام ہے اور جب یہ سب کچھ ہوتا مگر کام نہ ہوتا بے فکری ہوجاتی - اب ہی دیکھ لیجئے اس وقت ریاستوں سے وظائف پا رہے ہیں وہ بے فکر پڑے ہوئے اینڈا کرتے ہیں - پھر کام کہا تو کرتا ہوں کہ جس قوم کے مذہبی راہبر امیر ہونگے وہ مذہب اور قوم گمراہی ہو جائیگی اس لئے کہ ان کو ضرورت قوم سے واسطہ رکھنے کی رہے گی نہیں اور جب واسطہ نہ رہا تو گمراہ ہونا قریب ہے ہی - اس کا یہ سبب نہیں کہ اب واسطہ مال کے سبب ہے بلکہ امارت میں خاصہ ہے تبعید مساکین کا - ( ملفوظ 384 ) حضرت مولانا یعقوب صاحب شیخ وقت تھے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ حضرت مولانا یعقوب صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی ہستی ایک ممتاز ہستی تھی - مولانا جیسا باکمال شخص اب نظروں سے نہیں گزرتا - یہ مولانا ہی کی تربیت اور اصلاح کا اثر ہے کہ ہر چیز میرے یہاں اپنی حد پر ہے - خود درس کے وقت ایسی اصلاح فرماتے تھے کہ جیسے بہت بڑا شیخ وقت استقلالا اصلاح کیا کرتا ہے اور ماشاء اللہ تعالیٰ تھے ہی شیخ وقت - اللہ کا شکر ہے کہ ہمارے اساتذہ اور پیر سب کے کامل تھے - یہی اتنی بڑی دولت حق تعالیٰ نے نصیب فرمائی کہ شکر ادا نہیں ہوسکتا - ( ملفوظ385) حضرات ازواج مطہرات کی عقیدت سے حضور علیہ الصلٰوۃ والسم کی شان کا علم ہوتا ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مقدس جیسی تھی اس کا پتہ اس طرح چل سکتا ہے کہ حضور کی متعدد بیویاں تھیں جن پر شوہر کا کچا چٹھا عیاں ہوتا ہے اگر حضور میں کوئی کمی بھی ہوتی تو بیویں سب سے پہلے غیر معتقد ہوتیں حالانکہ وہ سب سے زیاسہ حضور کی معتقد تھیں - اس سے آپ کی شان کا پتہ چلتا ہے - جماعت ازواج مطہرات اور جماعت صحابی کرام نے حضور کی تمام سوائخ اندرونی خانگی اور بیرونی معاملات واقعات سب عالم میں بہ ہانگ دہل آشکار کردئے اور ہم کو اس پر فخر ہے کہ سارا کچھا چٹھا حضور کا موجود ہے بتلاؤ کہیں انگلی رکھنے کی جگہ ہے - ( ملفوظ 386 ) حضرت حکیم الامت کی حکیمانہ شان ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میرے دل میں اللہ کا شکر ہے کہ با وجود بہت لوگوں کے ستانے کے اور بدنام کرنے کے نہ کیس کی طرف سے کینہ ہے نہ کپٹ نہ بغض نہ عدوت - یہ تو غیر معتقین کیساتھ معاملہ ہے اور معتقدین کے ساتھ یہ معاملہ ہے کہ میں یہاں کے رہنے والوں تک کو اپنے معاملات میں ایسا دخل کبھی نہیں دیا کہ جس سے چاہا راضی کردیا جس سے چاہا ناراض کردیا اور بہت سے دریشوں کے یہاں یہ آفت ہے - ایک مرتبہ میرے بڑے گھر میں سے ایک شخص کی شکایت کی اور وہ شخص بھائی مرحوم کے یہاں کارندہ تھے- میں نے ان کو ردوازہ پر بلا کر کہا کہ یہ تمہارے متعلق یہ کہتی ہیں - انہوں نے اپنا تبریہ کیا میں نے گھر میں سے کہا کہ ثبوت تمہارے ذمہ ہے - ثبوت دو - کہنے لگیں توبہ تم ذرا اسی دیر میں آدمی کو فضیحت کرتے ہو میں نے کہا کچھ بھی ہو مگر اب سے کسی کی چغلی مت کرنا - بس شرمندہ ہو کر رہ گئیں - تو میرے یہاں یہ چیزیں نہیں ہیں اللہ کاشکر ہے - 19 جمادی الاولیٰ 1351 مجلس خاص بوقت صبح یوم چہار شنبہ ( ملفوظ 387 ) سید الطالئفہ حضرت حاجی صاحب کا تھانہ بھون سے قلبی تعلق ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ حضرت حاجی صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی ذات بابرکات بڑی ہی کریم ذات تھی - ایک مرتبہ تھانہ بھون کا ایک مجمع حج کو گیا