ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
قدر بے ادبی کا بازار کھلا ہے - معاشرت بالکل ہی خراب اور برباد ہوگئی - ( ملفوظ 313 ) مدارس میں خرابیوں کا ایک سبب ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ یہ جو آجکل مدارس میں اساتذہ نے ایک طرز اختیار کیا ہے کہ طلباء کی مرضی پر اسباق رکھے جاتے ہیں یہ بالکل ہی غلط طرز ہے اس طرز میں بہت سی خرابیاں ہیں - اساتذہ کو چاہئے کہ طالب علم کی استعداد اور قوت کو دیکھ کر کتاب انتخاب کریں تاکہ آئندہ کے لئے محنت کار آمد ہو - دوسرے طلبا کے دماغ اور اخلاق خراب ہوتے ہیں - ایسے برتاؤ سے اساتذہ کو اپنا محکوم سمجھتے ہیں ایسی ہی باتوں کی بدولت مدارس میں خرابیاں پیدا ہوگئیں - 14 جمادی الاولیٰ 1351 ھجری مجلس بعد نماز جمعہ ( ملفوظ 314 ) ایک خط کا جواب فرمایا کہ ایک صاحب کا خط آیا ہے لکھا ہے کہ ایک شخص نے میرا مکان دبا لیا ہے مجھے کیا کرنا چاہئے میں نے جواب لکھ دیا ہے کہ تم کیا کیا کرسکتے ہو سب لکھو تب میں بتلاؤ گا کہ یہ کرو - اس پر فرمایا کہ بہت لکھتے ہیں کہ فلاں فلاں نے یہ جرم کیا اس کو کیا سزا دینا چاہئے میں لکھ دیتا ہوں کہ تم کیا کیا سزا دے سکتے ہو سب لکھو تب میں بتلاؤنگا کہ یہ سزا دو اس کے بعد پھر کوئی جواب نہیں آتا - آخر ایسے فہیم لوگوں کو اور کیا لکھو - اب دیکھئے یہی عقلمند کیا جواب لکھتے ہیں - ( ملفوظ 315 ) بے قدری بات فرمایا کہ ایک صاحب کا خط آیا ہے لکھا ہے کہ موت کا اس قدر خوف غالب ہے کہ نہ شب کو نیند آتی ہے نہ کسی وقت بھوک لگتی ہے ہر وقت بے