ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
شریعت کے خلاف سمجھتا تھا دوسری وجہ یہ تھی کہ خلاف طبیعت بھی تھا ہر وقت دوسروں کی احتیاج ہر وقت یہ فکر کہ دیکھئے کہیں جماعت میں سے کوئی کم نہ ہوجاۓ یہ ہو جاوے وہ نہ ہو جائے اور جو اہل علم ان تحریکات میں شریک ہوئے ان میں سے اکثر کسی کام کے نہیں رہے یعنی جو ان کے فرائض تھے اس کے کام کے نہ رہے البتہ ایک کام کے رہ گئے کہ جو طوالت کفر کے زبان سے نکلے اسے قرآن و حدیث سے ثابت کدریں اور آگے ختم - ( ملفوظ 56 ) سہل کی مزید تسہیل نہیں ہوتی فرمایا کہ ایک مولوی صاحب کا خط آیا ہے لکھا ہے کہ کثرت مشاغل کی وجہ سے اوقات پر کام نہیں ہوتے اس طریق کی تسہیل کی کوئی تدبیر تحریر فرمائی جاوے میں نے لکھ دیا کہ سہل کی کیا تسہیل ہوتی مطلب یہ کہ طریق صیحح خود اس قدر سہل ہے کہ اس کی تسہیل کی در خواست تحصیل حاصل کی در خواست ہے ( ملفوظ 57 ) درد مندوں سے وعظ مفید ہوتا ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ مولو سعید احمد صاحب مرحوم سے ( یہ میرے بھانجے تھے ) مجھ کو سارے خاندان سے زیادہ محبت تھی جس روز ان کا انتقال ہوا جمعہ کا دن تھا دفن کے بعد نماز جمعہ جامع مسجد میں پڑھی وعظ بھی ہوا اس روز کچھ مہمان بھی تھے ان کو کھانا بھی کھلایا خود بھی کھایا - باقی دل پر جو گذر رہی تھی وہ گزر رہی تھی ایک صاحب نے کہا کہ ایسے وقت وعظ کیسے کہا - میں نے کہا کہ جس وقت دل دکھا ہوا ہو درد مند ہو اس وقت تو وعظ زیدہ مفید ہوتا ہے -