ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
گئیں دیکھئے وہ اس طرح خود کھینچ لیتے ہیں خوب کہا ہے - خود بخود آن شہ ابرار یرمی آید نہ بزورد نہ بزاری نہ بزری آید جس کو وہ چاہتے ہیں وہ اس طرح پہنچ جاتا ہے مگر ان کے چاہئے کے لئے شرط ہے طلب صادق ایک بزرگ کی حکایت ہے کہ ایک بادشاہ اپنے بالا خانہ پر بیٹھے تھے - یہ بزرگ چلے جارہے تھے بادشاہ نے ان کو بلایا - ان بزرگ نے کہا کہ کس طرح آؤں دروازہ بہت دور بادشاہ نے کند ڈال دی اس کو پکڑ لیا اور یہ اوپر کھنچ لئے گئے بادشاہ نے عرض کیا کہ حضرت میں نے آپ کو اس لئے تکلیف دی ہے کہ ایک مسئلہ پوچھنا ہے وہ یہ کہ آپ کی خدا تک کس طرح رسائی ہوئی فرمایا جس طرح تم رسائی ہوئی میرے پاس کون ذریعہ تھا تم تک پہنچنے کا تم نے چاہا کمند ڈال کر کھینچ لیا پہنچ گیا عجیب جواب ہے - ( ملفوظ 342 ) طلب صادق اور خلوص پیدا کرنے کی ضرورت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ بدوں طلب صادق اورخلوص کے کچھ نہیں ہوسکتا نہ منزل مقصود ہاتھ آسکتی ہے - طلب صادق اور خلوص ہی وہ چیز ہے کہ بظاہر بڑے بڑے اہم کاموں کو سہل کردیتا ہے اور منزل مقصود تک پہنچا دیتا ہے پس ان دونوں چیزوں کے پیدا کرنے کی ضرورت ہے پھر ان کے پیدا ہونے کے بعد منزل مقصود بالکل قریب ہے - ( ملفوظ 343 ) انسانیت کا پیدا ہونا مشکل ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ بزرگی اور ولایت الگ چیز ہے اور ان کا حاصل ہونا بھی آسان ہے اس لئے کہ اس کا واسطہ ایک بہت بڑے کریم اور رحیم سے ہے بندہ کی ادنی توجہ سے فضل ہوجاتا ہے - مشکل تو آدمیت اور انسانیت کا پیدا ہونا ہے کیونکہ اس کا تعلق مخلوق سے ہے اسی کے متعلق حقوق العباد ہیں