ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
مکروہ ہے خواہ مصلی مسجد میں ہو یا میت یو فقہاء نے دونو کو مکروہ کہا ہے - ( ملفوظ 115 ) اہل اللہ سب ایک ہیں ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اہل اللہ سب ایک ہیں گو بظاہر مختلف الاحوال معلوم ہوتے ہیں جیسے انبیاء علہیم السلام سب ایک ہیں اور ظاہر میں مختلف الاحوال معلوم ہوتے ہیں ارشاد ہے لا نفرق بین احد من رسلہ اس کی مولانا رومی نے یہ مثال لکھی ہے کہ ایک بھینگے سے استاد نے کہا کہ طاق میں بوتل رکھی ہے وہ لے آؤ وہ گیا تو ایک دو نظر آئیں کہنے لگا کہ وہاں تو دو ہیں کونسی لاؤں استاد نے کہا کہ ایک ہی ہے لے آ کہا کہ نہیں دو ہیں استاد نے کہا کہ ایک روٹ دے ایک لے آ اس نے جو ایک توڑا تو دونوں ٹوٹ گئیں کیونکہ واقعہ میں تو ایک ہی تھی ایسے ہی اہل اللہ ایک ہی ہیں یہ اپنی نظر کی خرابی سے دو نظر آتے ہیں لہذا ایک کا انکار سب کا انکار ہے - 28 ربیع الثانی 1351 ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم پنج شنبہ ( ملفوظ 161) حکایت شیخ ابو الحسن اشعری ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ رسالۃ السنتہ الجلیہ فی الچتیہ الععیہ جو میں نے لکھا ہے اس کے بعد اور کسی رسالہ کے لکھنے کا ارادہ نہ تھا تالیف کا سلسلہ قطع کر دینے کا رادہ تھا مگر ایک غیر مقلد صاحب کی عنایت سے ایک رسالہ اور لکھنا پڑا تمہید الفرش فی تحدید العرش جس میں استواء علی العرش کی بحث ہے گو صفات کے باب میں کلام کرتے ہوئے ڈر لگتا ہے اس سے ہمیشہ میں خود بھی منع کرتا ہوں اور اپنے بزرگوں کو بھی اس سے بچنے دیکھا ہے باقی متقدمین نے جو اس میں کچھ کلام کیا ہے وہ منع کے درجہ میں تھا متاخرین نے دعوی کے درجہ میں کر لیا اور اب تو اس میں بہت ہی غلو ہوگیا بلا ضرورت اس میں کلام کرنے کو میں خود بدعت سمجھتا ہوں مگر بضرورت کلام کرنا پڑتا ہے سیف کا یہی عمل تھا اس