ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
کہ یہ راہ بڑا ہی نازک ہے س میں بڑے سنبھل کر قدم رکھنے اور چلنے کی ضرورت ہے - ( ملفوظ 196 ) بیگم بھوہال کی دانشمندی ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ بعض لوگ دل کے بڑے قوی ہوتے ہیں - بھوپال میں ایک رکن ریاست نے جو غیر مقلد تھے ایک وعظ میں استواء علی العرش کے مسئلہ پر تقریر کی بعض غیر مقلدین کو اس مسئلہ میں بہت غلو ہو گیا ہے چونکہ واعظ صاحب نے مجسمہ کے مشابہ کلام کیا تو اس وقت تقریر میں ایک ولایتی مولوی صاحب بھی تھے واعظ صاحب کا ہاتھ پکڑ کر منبر سے کھینچ کر نیچے ڈال کر کوٹنا شروع کیا پولیس نے مزاحمت کرنا چاہا مگر عوام کھڑے ہوگئے کہ اگر تم نے کچھ دخل دیا ہم تہمارا مقابلہ کریں گے بیگم صاحب سے شکایت کی گئی انہوں نے بجائے کچھ کار روائی کرنے کے ان مولوی صاحب سے معافی مانگی اور آئندہ کے لئے قانون بنادیا کہ کوئی رکن رسایت وعظ نہ کہے دیکھئے یہ بھی پہلے یہی لوگوں کی باتیں تھیں دل میں اہل علم اور اہل دین کی عظمت تھی اب تو نفوس میں شرارت ہے اتنی قدرت پر نہیں معلوم کیا کچھ کرتے - ( ملفوظ 197 ) سکون کا بہترین اور سہل طریقہ ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ ان فضول تحقیقات میں کیا رکھا انسان کو کام میں لگنا چاہئے ان ہی فضولیات کی بدولت لوگ راہ سے دور جاپڑے - میں ان ہی چیزوں سے لوگوں کو بچنے کی تعلیم کرتا ہوں جس پو لوگ مجھ سے خفا ہیں یہ تحقیقات گو مسکت ہیں مگر شبہات کے مسقط نہیں ان سے سکون نہیں ہوسکتا گو مخاطب ساکت ہوجاتا ہے سکون کا بہترین اور سہل تسلیم و تفویض و افتقار وا نکسار ہے جو کو مولانا رومی رحمتہ اللہ فرماتے ہیں -