ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
فرمایا اور اس واقعہ کے اجزاء سے اپنی آزادی محفوظ رہنے کا بھی انعام خداوندی ظاہر ہوا اور خادمان دینی کو تو آزادی ہی رہنا چاہئے ورنہ یہ یسی واہیات ہے کہ اہل لم دین کی خدمت بھی کریں اور اوپر سے ان دنیا داروں کے نخرے بھی اٹھائیں چاپلوسی بھی کریں اس میں تو سراسر ذلت ہے تحقیر ہے دین کی بھی اہل دین کی بھی مجھ کو ہمشہ ان باتوں کا خیال رہتا ہے کہ دین اور اہل دین کی تحقیر نہ ہو کیونکہ یہ اہل دنیا اہل دین کو ان ہی رعایتوں کے سبب نظر تحقیر سے دیکھتے ہیں اس لئے خصوص مالی معاملات میں مجھ کو بڑی احتیاط ہے - ( ملفوظ 460 ) بیت اللہ کا بقا ضروری ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ کام کے لئے کسی خاص مدرسہ وغیرہ کی بقائ تھوڑا ہی مقصود ہے مقصود تو کام ہے خواہ کسی جگہ سے ہو جاوے باقی بقاء تو بیت اللہ کا ضروری ہے اور کوئی چیز بھی اس درجہ کی نہیں اگر بدل جائے بدل جانے دو اور آج کل جو زیادہ گڑ بڑ ہو رہی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ مقصود کو غیر مقصود اور غیر مقصود کو مقصود رکھا ہے یہاں پر بحمد اللہ ہر چیز اپنی حد پر ہے اس لئے کچھ بھی الجھن یا گڑ بڑ نہیں - ( ملفوظ 461 ) ہر شخص کو اپنی کی ضرورت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آج کل یہ مرض بھی عام ہوگیا ہے کہ اکثر لوگ دوسروں کے پیچھے پڑے ہوئے اپنی مطلق فکر نہیں اور میں چاہتا ہوں کہ ہر شخص اپنی فکر میں لگے تو بہت جلد سب کی اصلاح ہوجائے اور بہت سے بحث اور فضول سے نجات ہو جائے - ( ملفوظ 462 ) نجدیوں کے بارے میں ارشاد ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک مولوی صاحب نے لکھا تھا کہ نجدیوں کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے میں نے لکھا کہ محض نجدی ہیں اگر