ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
سے پوچھا کہ یہ کون ہیں جو مرید کر رہے ہیں اس پر میرا یعنی اشرف علی کا نام لیا ہے میں نے لکھا ہے کہ یہ خواب کیوں لکھا ہے اس کا جواب دو لوگ ان قصوں میں مبتلا ہیں اگر باز پرس نہ کی جاوے تو عمر بھر ان ہی فضولیات میں ابتلا رہے - ( ملفوظ 411 ) ہر کام اور بات کا خاص طریقہ ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ باتیں بنانے کام نہیں چلتا کام تو کرنے سے ہوا کرتا ہے مگر آج کل یہ مرض عام ہے کہ تحقیقات اور تشقیقات تو بہت کچھ ہیں مگر کام کا نام نہیں فن حاصل کرنا چاہتے ہیں لیکن ہر کام اور بات کا خاص طریقہ ہے بس اس کے سیکھنے اور حاصل کرنے کا جو طریقہ ہے اس طرح سیکھو اور بعض چیزیں ذوقی اور وجدانی ہیں جو کام کرنے ہی پر معلوم ہوسکتی ہیں ویسے لوگ اصول اور قواعد سے کیوں گھبراتے ہیں - ( ملفوظ 412 ) ایک غیر صاحب کا فاسد عقیدہ فرمایا کہ ایک صاحب کا خط آیا ہے لکھا ہے کہ میری بیوی بیمار تھی میں نے آپ کو دعائ کو لکھا تھا وہ مرگئی معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے توجہ نہیں کی ایسے بے ہودہ خطوط بھی آتے ہیں آج کلھا ہے کہ میں نکاح کرنا چاہتا ہوں ایک ہفتہ تک برابر دعا کر دو میں نے لکھا ہے کہ اگر نکاح نہ ہوا تو پھر وہی الزام دوگے کہ توبہ نہیں کی میں محنت کروں دعاء کروں اور اوپر سے الزام اپنے سر لوں ایسی حالت میں نہ تم کو مجھ سے دعاء کرانا چاہے اور نہ مجھ کو کرنا چاہئے اور میں نے یہ بھی پوچھا ہے کہ کیا تمہارا عقیدہ یہ ہے کہ اگر میں دعاء کرتا یا متوجہ ہوتا تو وہ موت سے بچ جاتی یہ جب کا خط ہے ایک غیر مقلد صاحب ہیں حنفیوں کو مشرک بتلاتے ہیں اور خود یہ عقیدے ہیں ان کی توحید بھی ملا حظہ ہو بس باتیں ہی بناتے ہین آگے صفر ہے کچھ خبر نہیں -