ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
احکام کی شان ہوتی ہے اب میں طریق کی حقیقت اور اس طریق سے جو مقصود ہے بیان کرتا ہوں کہ اعمال مامور بھا طریق ہیں اور رضاء حق مقصود ہے اس کے علاوہ جو کچھ مشائخ تعلیم کرتے ہیں اذاکارو اشگال وغیرہ اعمال مامور بہا کے رسوغ کے واسطے ہیں جن کا درجہ تدابیر سے بڑھ کر نہیں جیسے طبیب جسمانی کی تدبیر مریض کے واسطے ہوتی ہیں اسی لئے جیسے طبیب جسمانی کی تدابیر کو بدعت نہیں کہا سکتا ایسے ہی اس کو بھی بدعت نہ کہیں گے یہ ہے حقیقت طریق کی اب دیکھئے اس میں کون سی بات وحشت کی ہے - 18 / جمادی الاولیٰ 1351 ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم سہ شنبہ ( ملفوظ 372 ) اتفاق کے لئے عقل کی ضرورت ایک شخص نے عرض کیا کہ حضرت میرے یہاں دو بیباں ہیں ان میں نا اتقاقی رہتی ہے ایسا تعویذ دے دیجئے کہ دونوں میں باہم اتفاق رہا کرے فرمایا کہ اتفاق کے لئے عقل کی ضرورت ہے عقل سے کام لو یہ تعویز کا کام نہیں میرے یہاں بھی دو بیبیاں ہیں ان میں بھی تنجش تھی اب کچھ عرصہ سے بحمد اللہ بالکل نہیں اگر یہ تعویز کا کام ہوتا یا کوئی ایسا تعویذ ہوتا تو پہلے اپنے واسطے کرتا جس سے چند روزہ رنجش بھی نہ وتی مگر میں نے ایک تعویز بھی نہیں کیا اس لئے کہ اس کام کا کوئی تعویذ ہے ہی نہیں اور ہوگا بھی تو عاملین کو معلوم ہوگا میں عامل نہیں ہوں عرض کیا کہ حضرت دعاۓ فرمادیں فرمایا کہ دعاء سے کیا انکار ہے دعاء کرتا ہوں - ( ملفوظ 373 ) اصلاح بھی ضروی چیز ہے ایک دیہاتی شخص نے تعویز مانگا اور یہ نہیں بتلایا کہ کس چیز کا تعویز اس پر حضرت والا نے دریافت فرمایا کہ پوری بات کہہ چکے عرض کیا کہ جی فرمایا کہ ہم نہیں سمجھے تم لوگ سمجھدار ہو بڑے لوگ ہو عاقل ہو فہیم ہو میں ایک