ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
کہ اول یہ لکھو کہ تم کو بھی اس میں شبہات ہیں یا نہیں اگر نہیں تو جواب لینے کی ضرورت نہین اور اگر ہیں تو اس کی صورت یہ ہے کہ تم کو جو شبہات ہیں ان کو ایک ایک کر کے مجھ سے پوچھو جو اب ملے گا اسی طرح عمر بھر مجھ سے خدمت لیتے رہو مگر اس پر کوئی آمادہ نہیں ہوتا دو گنہ کے ٹکٹ کگا کر بے فکر ہونا چاہتے ہیں - ان لوگوں کے دماغ یہی پر درست ہوتے ہیں میں بحمد اللہ ان کی نبضیں خوب پہنچانتا ہوں جہاں کچھ خود کرنا پڑتا ہے وہاں ان کی ترکی ختم ہوجاتی ہے دوسروں ہی کی گردن پر سوال ہونا آتا ہے یہ اللہ کا فضل ہے ہر ایک کام کی بات کی ایک تدبیر ذہن میں پیدا فرمادی ہے کہیں گاڑی نہیں اٹکتی یہ اپنے بزرگوں کی دعا کی برکت ہے ورنہ یہ لوگ کہاں قبضہ میں آنے والے ہیں بڑے ہی چالاک ہیں لیکن یہاں چالاکی نہیں چلتی ایک ہی چھو میں سب جن بھون بھاگ جاتے ہیں یہ لوگ اپنے کو بڑا ہی عقل مند اور بیدار مغز سمجھتے ہیں ان کی بیدار مغذی اور عقلمندی یہاں پر جھڑ جاتی ہے - ( ملفوظ 239 ) تعویذ کے بجائے دعا فرمایا کہ ایک صاحب کا خط آیا ہے - یہ صاحب مولوی معلوم ہوتے ہیں لکھا ہے کہ میں نے یہاں پر درس شروع کیا ہے بدعتی لوگوں کی کثرت ہے مخالفت کرتے ہیں کوئی ایسا عمل یا عمل یا تعویذ دے دیجئے کہ جس سے یہ کہنے کے مطابق کام کرنے لگیں - تعویزوں سے کام نکالنا چاہتے ہیں میں نے لکھ دیا کہ ایسے تعویز گنڈے عاملوں کے پاس ہوتے ہیں میں عامل - نہیں ہوں ہاں البتہ دعا کرتا ہوں - ( ملفوظ 240 ) تعویذ گنڈون سے طبعی انقباض ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ مجھ کو تو تعویز گنڈوں سے اطبعی انقباض ہے مگر حضرت حاجی صاحب رحمتہ اللہ علیہ نے فرما دیا کہ جو