ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
کرتے پھرتے ہیں اور اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرتے ہیں اسلام کے نادر تو ہر طبقہ کی ضرورت کی چیز موجود ہے خواہ امیر ہو یا غریب بادشاہ ہو یا فقیر اپنے گھر میں سب کچھ دولت بھری ہے اور دوسروں کی طرف دیکھ دیکھ منہ میں پانی بھر بھر آتا ہے یہ سب علم دین نہ ہونے کی بدولت ہورہا ہے - ( ملفوظ 309) تعلق مع اللہ ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اگر اعمال میں اتباع ہو اور قلب میں قوت ایمانیہ ہو تو اس کی ہربات کا ہر کام کا رنگ ہی جدا ہوتا ہے اس کی ہر ادا سے تعلق مع اللہ کا پتہ چلتا ہے ان کے چہروں سے معلوم ہوجاتا ہے کہ سیعا ھم فی وجوھھم من اثر السجود اسی کو مولانا رومی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں - نور حق ظاہر بود اندر دلی نیک بین باشی اگر اہل دلی یعنی - مرد حقانی کے پیشانی کا نور کب چھپا رہتا ہے پیش زیشور ( ملفوظ 310 ) خوف حق اور خوف آخرت کی ضرورت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ خوف حق اور خوف آخرت اگر دل میں ہو تو پھر عدل وانصاف اور سب کچھ خود بخود ہونے لگتا ہے یہاں سرے ہی سے جڑ ہی مفقود ہے پھر عدل وا نصاف کی امید لا حاصل - ایک ثقہ شخص مجھ سے حکومت کابل کا ایک واقعہ بیان کرتے تھے امیر عبدل الرحمن خان صاحب کے زمانہ کا کہ امیر عبد الرحمن خان صاحب کی بیوی نے کسی قصور پر ایک ماما کو پستول سے مار ڈالا اس کے ورثاۓ نے حکومت میں دعویٰ کیا امیر عبد الرحمن خان صاحب کو