ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
( ملفوظ 236 ) اہل حق سب کفا ہیں ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ اہل بدعت حضرت مولانا شہید رحمتہ الہ علیہ سے خصوصیت کی ساتھ خفا ہیں اور یوں تو اہل حق سے سب ہی خفا ہیں ایک مولوی صاحب کہتے تھے کہ ایک جگہ مولانا شہید کی ایک کتاب جس کا اول اور اخر کا حصہ نہ تھا پڑھی جارہی تھی چند بدعتی جمع تھے ایک بدعتی صاحب سنتے جارہے تھے اور یہ کہتے جاریے تھے کہ سبحان اللہ کیا مضامین ہیں کیا حقیقت ہے علماء ایسے ہونے چاہئیں اب ایسے علماء کہاں ہیں جب پڑھنے سے فراغت ہوگئی تو ان بدعتی صاحب پوچھا کہ یہ کس کی کتاب ہے پڑھنے والے نے کہا کہ حضرت شہید رحمتہ اللہ علیہ کی ہے تو وہ بدعتی کہتے ہیں لاحول ولا قوۃ الا باللہ ان لوگوں کی یہ حالت ہے گویا جان بوجھ کر قصدا اہل حق کی مخالفت کرتے ہیں یہ ان لوگوں کا دین ہے یہ ایسی ہی بات ہوگئی کہ جیسے ایک بزرگ کی بیوی ان سے غیر معتقد تھیا یک روز یہ بزرگ حضرت تصرف یا کرامت سے آسمان زمین کے درمیان آرے اور اپنے مکان کے اوپر کو گئے ان کی بیوی گھر میں چند عورتوں کے ساتھ بیٹھی ہوئی تھی آسمان کی طرف جو نظر پڑی تو دیکھا کہ ایک شخص آسمان پر پرواز کر رہا ہے سب عورتوں نے اور انکی بیوی نے بھی کہا یہ شخص بہت ہی پہنچا ہوا ہے اپنے زمانہ کا کوئی قطب ابدال معلوم ہوتا ہے پھر یہ بزرگ مکان پر آئے تو ان کی بیوی نے کہا کہ آج کل شخص آسمان کی طرف اڑ رہے تھے بہت ہی بڑے کوئی بزرگ ہیں ان پیچاروں نے شکر ادا کیا کہ خیر چلو معتقد تو ہوئی اور خوشی میں بیوی سے کہا کہ وہ میں ہی تو تھا تو جواب میں کہتی ہے کہا چھا تم تھے جب ہی ٹیڑھے آڑ رہے تھے اب بتلایئے اس کا کیا علاج یہ ہی قصہ ان بدعتیوں کا ہوا کہ کتاب کے مضامین کو سن کر تو معتقد اور سبحان اللہ اور یہ کہ کیسے مضامین ہیں کیا تحقیق ہے علماء کو ایسا ہونا چاہئے اب ایسے علماء کہاں ہیں اور جب یہ معلوم ہوا کہ حضرت شہید صاحب کے مضامین