ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
کے شابہ ہے ) - ( ملفوظ 293 ) حضرت حاجی صاحب کی شفقت کیوجہ سے فیض زیادہ ہوا ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ حضرت حاجی صاحب رحمتہ اللہ علیہ سے جو فیض زیادہ ہوا وہ حضرت کی شفقت کی وجہ سے ہوا آپ کی شفقت کی حالت اس کے مصداق تھی - بندہ پیر خرابا تم کہ لطفش دائم ست زانکہ لطف شیخ و زاہد گا ہ ہست وگاہ نیست حضرت کی ذات کچھ عجیب و غریب تھی وہ بات کسی میں بھی نہ دیکھی جو حضرت میں تھی - مایوسی اور پریشانی تو وہاں تھی ہی نہیں ہر پریشان کی وہاں تسلی ہی تسلی تھی اور ہر برے سے برے شخص کے ساتھ حسن ظن رکھتے تھے جس کی وجہ سے غایت تھی مشکل سے کسی کے ساتھ حضرت کو بد ظنی ہوتی تھی حتی الامکان سب کے افعال میں اقوال میں توجیہ اور تویلات ہی فر دیا کرتے تھے - ( ملفوظ 294 ) حضرت حکیم الامت کی ابہام سے گھبراہٹ ایک سلسہ گفتگو میں فرمایا کہ اکثر جو لوگوں سے میری لڑائی ہوتی ہے اس کی وجہ صاف بات کا نہ کہنا ہے - ابہام سے میرا جی بڑا گھبراتا ہے چاہئے چھوٹی ہی سی بات ہو مگر صاف اور منظم ہو - بس یہی بات اکثر لوگوں میں نہیں رہی میں اس کے پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہوں اس پر لوگ گھبراتے ہیں چاہتے ہیں کہ گول مول بات پر معاملہ ختم کاجائے جیسے جاہل اور فقیر رموز اور اسرار ہانکا کرتے ہیں لوگ آکر ایسی ہی باتیں کرتے ہیں مجھ کو وحشت ہوتی ہے میں روک ٹوک کرتا ہوں اس سے آنیوالوں کو وحشت ہوتی ہے بس یہی لڑائی اس کی وجہ صاف بات کا نہ کہنا ہے - ابہام سے میرا جی بڑا گبھراتا ہے چاہئے