ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
جارہا ہے اسی وجہ سے متکبر لوگوں کے دماغ ہوئے یہاں پر بحمد اللہ آکر اچھی طرح پتہ چل جاتا ہے اور دماغ درست ہوجاتا ہے - اسی وجہ سے لوگ خفا ہیں اور مجھ کو بدنام کرتے ہیں ورنہ میں نے کسی کے کون روپے مار لئے ہیں بس یہی لڑائی ہے - ( ملفوظ 351 ) سر سید نے لاکھوں مسلمانوں کے ایمان برباد کئے ایک صاحب نے عرض کیا کہ سر سید کی وجہ سے زیادہ ہندوستان میں گڑ بڑ بھیلی لوگوں کے عقائد خراب ہوئے فرمایا کہ گڑ بڑ کیا معنے اس شخص کی وجہ سے ہزاروں لاکھوں مسلمانوں کے ایمان تباہ اور برباد ہوگئے - ایک بہت بڑا گمراہی کا پھاٹک کھول گیا اس کے اثر سے اکثر نیچری ایمان سے کورے ہوتے ہیں ہمارے قصبات میں ایک شخص انگریزی خواں وکیل ہے اس نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق یہ کہا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ آپ بہت بڑے قوم کے رفار مر تھے آپ نے عرب جیسی جاہل قوم کی اصلاح کی - آپ بہت بڑے مصلح ہیں اس وقت کے مطابق اصلاح فرمائی باقی پیغبری یہ محض ایک مذہبی خیال ہے اور اس وقت کے لئے وہ اصلاحات کافی نہیں یوں ہی لوگ لکیر کے فقیر بنے ہوئے ہیں باقی اس سے کوئی یہ خیال نہ کرے کہ میں اس سے آپ کی توہین کرنا چاہتا ہوں نہیں نہیں میں ان کو ایک بہت بڑا رفار مر اور مصلح سمجھتا ہوں میرے دل میں آپ کی قدر ہے اب ایسے بد فہموں اور بد عقلوں کا کیا علاج اور کای فتوی دیا جائے - 12 جمادی الاولیٰ 1351 ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم یکشنبہ ( 352 ) افراط التعظیم کی ممانعت ایک صاحب نے اتنی عجلت سے پنکھا کھینچنے کے لئے پکڑ لیا کہ حضرت والا مجلس میں اپنی جائے قیام پر اچھی طرح بیٹھنے بھی نہ پائے تھے اس پر فرمایا