ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
برانہ مجھے یہ دونوں ایک وقت میں اس طرھ جمع ہوسکتے ہیں ( ملفوظ 484 ) مولانا عبدالحی لکھنو کا جامعیت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ مولانا عبدالحی صاحب لکھنو نہایت ہی حسن صورت حسن سیرت حسن اخلاق کے جامع تھے - معلوم ہوتا تھا کے نواب زادے ہیں ان کے خواص سے معلوم ہوا کہ سب کی عبادت میں روتے تھے - دن کو مایر رات کو فقیر کثرت کام کی وجہ سے دماغ ماؤف ہو کر مرگی کا مرض ہو گیا تھا تھوڑی سی عمر میں بڑا کام کیا یہ سب تائید غیبی ہوئی ہے ورنہ انسان کا وجود ہی کیا ہے - ( ملفوظ 485 ) تبرائی مذہب ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ آپ غیر مقلدوں کی اسی بات کو لئے پھرتے ہیں اس میں تو گنجائش بھی ہے ان میں تو بہت سے لوگ چار نکاح سے کیڑے پڑ رہے ہیں رو رہا ہے چلا رہا ہے اس پر یہ شبہ ہو کہ اس کے ساتھ یہ معاملہ کیوں ہے - یا ایک بچہ ہے اس کے ماں باپ مر گئے اس پر یہ شبہ ہو کہ اب اس کا کون ہے یہ چیزیں قلب مشوش کرنے والی ہیں بس خیر اسی میں ہے کہ یوں سمجھے کہ ہمارے ساتھ تو اچھا برتاؤ کر رہے ہیں ہمیں ساری دنیا سے کیا غرج وجہ ہوگی ہم کو معلوم کرنے کی کیا ضرورت ہے یہ سب علاج ہیں تدابیر ہیں قلب گو تشویش سے بچانے کے لئے اب دیکھنے حاکم وقت ہے جیل میں قیدیوں کے بید لگوا رہا ہے مگر جس سے حاکم کا عنایت کا تعلق ہے کبھی اس شخص کو وسوسہ بھی آئے گا کہ دوسروں کے ساتھ ایسا کیوں ہو رہا ہے اس وقت یہی سمجھے گا کہ میرے ساتھ تو اچھا برتاؤ ہے مجھے اپنے کام سے کام مجھے ساری دنیا سے کیا بحث میں اس لئے کہا کرتا ہوں کہ بعض علوم حجاب اکبر بن جاتے ہیں اور بعض تحقیقات سدراہ بن جاتی ہیں آدمی کو بالکل ایسا ہو