ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
یہ مریا طرز پسند نہ ہو تو میرے پاس مت آؤ یہاں تو وہی برتاؤ ہوگا جو مناسب ہوگا - ( ملفوظ 302 ) مدعیان اجتہاد کی بے باکی ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ صوفیہ محققین اہل حق کی بدولر عالم میں حقائق کا انکشاف ہوا - انہیں کے فیوض سےا یسی رسوم کا قلع قمع ہوا جن کے رسم ہونے کا احتمال بھی نہ ہوتا تھا - ان ہی حضرات کی بدولت گمراہی کا پھاٹک بند ہوا پھر بھی لوگ انہیں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں کس قدر ظلم کی بات ہے اور خصوص بعضے مدعیان اجتہاد یہ تو بڑے بیباک اور گستاخ ہیں الا ماشاء اللہ کسی کو نہیں دیکھتے کہ کس درجہ کا ہے جس کو چاہتے ہیں جو جی میں آتا ہے کہہ ڈالتے ہیں - ان کو کام کی بات کرتے ہوئے کبھی نہ دیکھا - سوائے دوسروں پر اعتراض کرنے اور کافر اور مشرک بنانے کے ان کو اور کوئی کام ہی نہیں یہ دین ہے اللہ رحم فرمائیں - ( ملفوظ 303 ) حضرت انبیاء علہیم السلام اور اظہار حق ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ اس اظہار حق اور تبلیغ حق کی بدولت تو انبیاء علہیم السلام نے ہزار تکالیف برداشت کیں آج تو اس کا عشر عشیر بھی نہیں اور پھر لوگ کتمان حق کرتے ہیں پھر مدعی ہیں کہ ہم نہ تو پوں سے ڈرتے ہیں اور نہ ہم کو مشین گنوں کا خوف ہے فرضا اگر خوف نہ ہوا مگر جا غایت عدم خوف کی یعنی اظہار حق وہ بھی نہ ہوا تو کون کمال ہوا بلکہ یہ کمال تھا کہ ڈر کی چیزوں سے ڈرو اور پھر اظہار حق کرو - یہ کیا بات کہ ان چیزوں سے تو ڈرتے نہیں حق کا اظہار کرتے ہوئے ڈرتے ہو - چنانچہ ان تحریکات میں دیکھ لو کہ ہندوؤں کی وجہ سے کس قدر کتمان حق کیا گیا دین کو اور مسائل کو صاف بیان نہ کرسکے - انبیاء علہیم السلام تم نے اور ان کے صحابہ نے تو