ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
دنیا دار کو کبھی راحت نصیب نہیں ہوسکتی اور اس رحت سے مراد حقیقی راحت ہے یہ اہل اللہ ہی کو نصیب ہوتی ہے دنیا دار تو اگر ساری عمر بھی سر پٹک کر ماجائے تب بھی یہ چیز کہاں نصیب - اس کا راز یہ ہے کہ یہ حضرات اہل اللہ ہر بار پر راضی رہتے ہیں اس لئے ان کو کوئی کلفت نہیں ہوتی اور دنیا دار کو یہ ہمت نہیں ہوتی - ( ملفوظ 284 ) پانی پت میں تحریک خلافت سے متعلق گفتگو ایک مولوی صاحب زمانہ تحریک میں پانی پت میں ملے تحریک خلافت پر کچھ گفتگو کرتے رہے مجھ سے محبت کرتے ہیں اور اس طرف بھی نہایت سر گرم ہیں سو ان کا معاملہ درجہ اختلاف ہی تک ہے خلاف کا درجہ نہیں اس لئے مجھ کو بھی ان ذرہ برابر خلش نہیں - کہنے لگے کہ آپ اخبار وغیرہ نہیں دیکھتے اس لئے واقعات سے بے خبری ہے - میں نے کہا ٹھیک ہے تو آپ اخبارات وغیرہ نہیں دیکھتے اس لئے واقعات سے بے خبری ہے میں نے کہا ٹھیک ہے تو آپ اخبارات سے واقعات کا اقتباس کر کے میرے پاس بھیج دیا کریں مجھ کو معلومات حاصل ہوجائیں گی خبر دار ہوجاؤں گا - کہنے لگے کہ لکھ کر بھیجنا احتیاط کے خلاف ہے میں نے کہا کہ میری احتیاط یا آپ کی احتیاط کہنے لگے کہ آپ کی میں نے کہا کہ میری احتیاط کے کچھ خلاف نہیں اگر ایسا خط پکڑا کیا میں کہہ دوں گا کہ میں نے کسی کو تھوڑا ہی کہا تھا کہ میرے پاس بھجا کرو میری دشمنی میں بھیج دیا اس جواب کے بعد میرا کچھ نقصان نہیں ہوگا اور آپ کو جو خطرہ ہے سو اپ اس کے لئے تیار ہیں پھر وہو احتیاط کسی کی رہی رہ گئے تمام شجاعت ختم ہوگئی اسی طرح اسی سلسلہ میں فلاں مولوی صاحب دہلی سے آئے مجھ سے کہ میں تنہائی میں کچھ کہوں گا میں نے کہا کہ تنہائی میں گفتگو کرنے میں میری لئے خطرہ ہے کہ میں مشتبہ ہوجاؤں گا اور میں اس کے لئے آمادہ نہیں اور جلوت میں گفتگو کرنے میں آپ کے لئے خطرہ ہے اس لئے کہ آپ خلاف حکومت باتیں کریں