ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
میں جو بریرہ سے نکاح کی سفارش کا واقعہ آیا ہے کہ حضور نے بریرہ سے مغیث کی ساتھ نکاح کے بارے میں سفارش فرمائی ہے اسی میں یہ وارد ہے کہ بریری نے عرض کیا کہ حضور کا حکم ہے یا سفارش آپ نے فرمایا کہ سفارز عرض کیا کہ میں قبول نہیں ہوتی - سو اگر اس قدر آزادی ہو تو سفارش کرنا سنت ہے اگر ایسی آزادی نہیں سفارش جبر سے مجھ کو ایسی باتوں میں بڑے احتیاط ہے ( ملفوظ 160 ) سنیوں اور شیعوں کے ایک بڑے اختلافی مسئلہ کا حل ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ سنیوں اور شیعوں میں بڑا مسئلہ یہی زیر بحث ہے کہ صحابہ میں حضرت علی بڑے ہیں یا شیخین - اس کا بہت سہل ایک فیصلہ ہے کہ اس وقت کے لوگ کس کو بڑا سمجھتے تھے وہی بڑا ہے - جو بڑا ہوگا بالا ضطرار اس کے ساتھ بڑوں کا سابرتاؤ ہوگا - صاف بات یہ خوا مخواہ لوگ زوائد میں پڑ کر اوقات ضائع کرتے ہیں اصل چیز یہ ہے اس کو دیکھو روایات فضلیت کو دیکھنے کی ضرورت نہیں - 29 ربیع الثانی 1351 ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم جمعہ ( ملفوظ 161 ) فہم بہت بڑی نعمت ہے ایک صاحب کی غلطی پر مواخذہ فرمایا اور اس غلطی کا منشاء دریافت کیا وہ کوئی جواب نہ سے سکے تو حضرت والا نے خود اس غلطی کے منشاء کو سمجھایا - ان صاحب نے اس کے منشا ہونے سے انکار کیا اس پر فرمایا کہ اس واقعہ سے سے یہ معلوم ہوگیا کہ اس طریق سے لوگوں کو بہت ہی اجنبیت ہوگئی ہے بالکل خالی الذہن ہیں - موٹی بات میں نے سمجھانا چاہا مگر نہیں سمجھ سکے پھر ان صاحب کو خطاب فرمایا کہ اگر یہاں تعلق پیدا کروگے تو سمجھنا پڑے گا اور سمجھنا بھی وہ جس