ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
خدا کا کام ہے وہ اپنا کام جس سے چاہئے لے لیں مجھ کو اس پر ناز نہیں اور نہ کسی کو ہونا چاہئے - ( ملفوظ 110 ) ایک طاغوت کے متعلق ارشاد ایک سلسلہ گفتگو میں بعض طواغیت کفر کی نسبت فرمایا کہ بڑا ہی چالاک اور دشمن اسلام ہے اس نے مسلمانوں کو دھوکا دیا خیر یہ بات تو معلمولی ہے کہ دشمن اپنی سی کیا ہی کرتا ہے اس کا کام تو نقصان پہنچانے کا ہوتا ہی ہے حق تعالیٰ بھی فرماتے ہیں ان الشیطان للاناسان عدو مبین مگر افسوس تو مسلمانوں کی حالت پر ہے کہ انہوں نے دوست دشمن کو نہ پہنچانا مسلمانوں کی قوم بہت ہی بھولی ہے اور زیادہ تر دھوکہ عام مسلمانوں کو ان لیڈروں کی وجہ سے ہوا یہ نا عاقبت اندیش مسلمانوں کی کشتی کے ناخذ بنے ہوئے ہیں ان کی ماگ ان کے ہاتھ میں ہے انہوں نے ہزاروں مسلمانوں کے ایمان کو تباہ اور برباد کردیا دیکھ لیجئے مشاہدات اور واقعات اس کے شاہد ہیں جس کے نعرے لگائے قشقے پیشانی پر لگائے ہندوؤں کیار تھی کہ کندھا دیا ان کے مذہبی تہواروں کا انتظام مسلمان والنیٹریوں نے کیا یہ تو ایمانی نقصان ہوا اور جانی نقصان سنئے ہزاروں مسلمان ان قصوں کی بدولت موت گھاٹ اتر گئے ہجرت کرائی ہزاروں مسلمان بے خانمان ہوگئے مکان جائیداد غارت ہوگئیں بڑی بڑی ملازمتیں چھوڑ دیں موپلوں کی قوم کو تباہ کرادینے کا ان ہی کا کام تھا اب پچاسوں برس بھی وہ نہیں سنبھل سکتے اور جس بری طرح وہ پیسے گئے ہیں سن کر دل کانپ اٹھتا ہے یہ سب ان لیڈروں کی بدولت مسلمانوں کو نقصانات کا شکار ہونا پڑا مگر ان کے کیک بسئٹ انڈے چاہے اور فسٹ کلاس کے سفر میں کوئی فر نہ آیا لاکھوں روپیہ جو بیوہ عورتوں نے چکی پیس پیس کر اور مسلمانوں نے اپنے اخراجات میں تنگی کر کے دیا سب غتر بود کردیا جلسے بدون پنڈالوں کے نہیں ہوسکتے ان میں ہزاروں روپیہ مسلمانوں کے خو پسینے کی کمائی کا برباد کیا اور پھر دوسروں پر طعن ہے کہ یہ قوم