ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
فہم خاطر تیز کردن نیست راہ جز شکستہ می نگیز و فضل شاہ ہر کجا پستی آست آب آنجار ود ہر کجا مشکل جواب آنجار دو ہر کجا در دوا آنجا دو ہر کجا نجے شفا آنجا دو اور فرماتے ہیں ـ از مودم عقل دور اندیش را بعد ازیں دیوانہ سازم خویش راہ اور فرماتے ہیں - سالہا تو سنگ بودی دل خراش آزموں رایک زمانے خاک باش اس سے یہ حالت ہوگی - در بہاراں کے شود سر سبز سنگ خاک شوتا گل بردید رنگ رنگ اور یہ حالت ہوگی - بینی اندر خود علوم انبیا بے کتاب و بے معید و اوستا 2 / جمادی الاولیٰ 1351 ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم یکشنبہ ( ملفوظ 198 ) پٹھان نخوت میں بدنام ہیں ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ پٹھانوں کی تو خواہ مخواہ ہی شہرت ہوگئی کہ ان میں نخوت ہوتی ہے بالکل غلط ہے - یہ بزرگوں کے نہایت مطبع اور ان کا پورا اتباع کرنے والے ہوتے ہیں - غذر سے پہلے ایک مولوی صاحب تھے تمام قصبہ جلال آباد کے پٹھان ان کو اپنا سر وار مانتا تھا مولوی صاحب قوم سے رائیں تھے مگر لوگوں نے معتقد ہونے کے وجہ سے ان کو سید مشہور کردیا تھا پٹھان تو