ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
بے خبری ہے اور یہ سب جاہل پیروں کی بدولت طریق بدنام ہوا - اللہ تعالیٰ ہدایت فرماوے - ( ملفوظ 147 ) شیخ کامل کا اپنے سے واقف ہونا ضروری ہے ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ شیخ کامل وہ ہے جو فن سے واقف ہو شیخ کے لئے فن جاننے کی ضرورت ہے اگر فن سے ناواقف ہے نا آشنا ہے وہ شیخ کہلائے جانے کے قابل نہیں اور نہ وہ حقیقت میں شیخ ہے جیسے طبیب کہ فن سے واقف ہونا اس کا ضروری ہے - ایسے ہی یہاں ہے ولی ہونا - برزگ ہونا - قطب ہونا - غوث ہونا الگ بات ہے شیخ ہونا الگ بات ہے فن میں مہارت ہونا شیخ ہونے کے لوازم سے ہے باقی اس کا متقی ہونا زاہد عابد ہونا مشخیت کی شرط نہیں - ہاں اگر شیخ ان اوصاف کے ساتھ بھی موصوف ہو تو اس کی تعلیم میں برکت ہوگی نور ہوگا - مگر اس وقت فن کے مردہ ہونے کی وجہ سے یہ طریق بدنام ہوگیا لوگ گمراہ ہ ہوئے اصل چیز گم ہوگئی غیر اصل کو وگوں نے مقصود سمجھ لیا اس صورت میں بعض کو تو اس سے وحشت ہوگئی وہ اس کے منکر ہوگئے اور بعض کو اس قدر ہوا کہ احکام شرعیہ سے تجاوز کرگئے غرض دونوں جماعتیں خسران میں پڑیں حقیقت دونوں کے پاس نہ تھی اب بحمد اللہ مدتوں کے بعد حقیقت کا انکشاف حق تعالیٰ نے کرادیا کہ جس کے ہم منکر تھے وہی ذریعہ نجات ہے یا جن احکام شرعیہ سے ہم کو نفرت تھی اس سے نفرت کرنا سراسر گمراہی اور ضلالت ہے - ( ملفوظ 148 ) عشق اور محبت کی خاصیت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ بدون عشق اور محبت کے کیسا ہی سہل اور آسان کام کیوں نہ ہو سخت اور مشکل معلوم ہوتا ہے عشق اور محبت وہ چیز ہے کہ سب کو آسان کردتی ہے اور مشکل سے مشکل کام سہل اور آسان نظر آنے لگتا