ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
زاہد عابد کو ملحد اور زندیق بنادیں گو یہ بننا ہوگا بندہ ہی کے ارادے سے ادھر سے اس ارادہ میں قوت ہوجاتی ہے - اس لئے کہ حق تعالیٰ کسی پر جبر ظلم نہیں کرتے - ( ملفوظ 153 ) بندہ کے لئے توجہ اور طلب ضروری ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ان کی ذات تو ایسی رحیم اور کریم ہے کہ بندہ کی ذرا سی توجہ اور طلب پررحمت شروع فرمادیتے ہیں مگر طلب اور توجہ شرط ہے اگر یہ نہیں تو فرماتے ہیں انلزمکموھا رانتم لھا کرھون وہ اتنا دیکھتے ہیں کہ بندہ کو طلب اور توجہ بھی ہے پھر سب کچھ خود ہی کردیتے ہیں - ( ملفوظ 154 ) مدرسہ کی تملیک شدہ رقم سے قرض دینا جائز نہیں ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ اگر کوئی شخص یہ کہے کہ میں یہ روپیہ مدرسہ میں بطور تملیک دیتا ہوں تو یہ رقم مدرسہ کی ملک ہو جائے گی اور اس میں سے قرض دینا جائز نہ ہوگا اور اگر مدرسہ میں بطور اباحت دیا ہے اور یہ بھی کہہ دیا کہ اس میں سے قرض بھی دیا جاسکتا ہے تو یہ رقم مدرسہ کی ملک نہ ہوگی جن کو روپیہ سپرد کیا گیا ہے وہ شخص وکیل ہوگا اور مالک وہی دینے والا رہے گا اگر وہ مرگیا تو وہ باقی رقم ورثاء کو واپس دی جائے گی اس کو مدرسہ میں یا کہیں اور صرف نہیں کرسکتے اور حولانا حول پر زکوٰۃ بھی واجب ہوگی ان باتوں کا اہل مدارس کو قطعا خیال نہیں حالانکہ سخت ضرورت ہے خیال کرنے کی -