ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
ہے کہ اصلاح نہیں ہوتی اگر ہر شخص اپنی اصلاح کی فکر میں لگ جائے تو بہت جلد اصلاح ہو جائے - ( ملفوظ 405 ) علماء دیوبند کو معقول مناسبت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ دوسرے علماء کا خیال ہے کہ دیوبندیوں کہ معقول نہیں آتی مگر دیکھا یہ جاتا ہے دوسروں کو فن نہیں آتا گو کتابین آتی ہیں اور فن دیوبندیوں کا حصہ ہے پانی پت ایک معقولی ملے تھے کہنے لگے کہ مجھ کو معلوم ہوا ہے کہ آپ کو معقول سے مناسبت ہے جس نے کہا الحمد اللہ ہماری تمام جماعت کو معقول سے مناسبت ہے میں کیا چیز ہوں کہنے لگے کہ یہ آپ کہیں مگر میں نے تو آپ ہی کے متعلق سنا ہے - ( ملفوظ 406 ) حضرات اکابر میں شان فنا ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ جو بات ہمارے حضرات میں تھی وہ کسی میں بھی نہ دیکھی اپنے کو مٹائے فنا کئے ہوئے تھے اور جامع ہونے کی وجہ سے اس کے مصداق تھے - بر کنے جام شریعت بر کنے سنداں عشق ہر ہو فنا کے باند جام و سنداں باختن حضرت مولانا محمود حسن صاحب دیوبنی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ با وجود شغل علم کے اور ساری عمر پڑھئے پڑھانے کے گو علوم تو حاصل نہیں ہوئے مگر اپنے جہل کا علم ضرور ہو گیا کہ تم کو کچھ نہیں آنا چاتا - ( ملفوظ 407 ) دنا دار الکدورت ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ دنیا دار الکدورت دار لفنا ہے اس میں ا ایمان والے کو راحت کہاں مومن کو تو راحت دار الاخرۃ دار البقاء ہی میں نصیب ہوگی یہاں تو ایسی ہی کشمکس اور الجھنوں میں گزرے کی آج کل لوگ دنیا ہی کو