ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
گے مگر اس خطرہ کے لئے آپ تیار ہیں بس رہ گئے اللہ کا شکر ہے کہ ہر چیز کا ضروری جواب قلب میں پیدا فرمادیا ہے کہیں گاڑی نہیں اٹکتی - ( ملفوظ 285 ) مسلمانوں کی حق تعالیٰ پر بھروسہ کی ضرورت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ مسلمانوں کی شان کے بالکل خلاف ہے کہ وہ دوسری قوموں کی روش اختیار کریں یا ان کی تدابیر ترقی کو اپنا ذریعہ ترقی بنائیں یا ان سے کسی قسم کی امداد کے خواہاں ہوں بڑے غیرت کی بات ہے ان کو تو حق تعالیٰ پر بھرسہ رکھنا چاہئے مشروع تدابیر کو اختیار کرنا چاہئے اپنے سلف کے کارناموں کو پیش نظر رکھنا چاہئے اسی میں ان کی خیر اور فلاح و بہبود ہے جو سبق مسلمانوں کو تعلیم دیا گیا ہے اس میں قوت بھی شجاعت بھی ہے سب کچھ ہے اس میں ہم کو یہ بھی بتلایا گیا ہے کہ سامان سے غلبہ نہیں ہوا کرتا بلکہ غلبہ ہوتا قوت قلب سے اور قوت قلب میسر ہوتی ہے خدا کے ساتھ تعلق بڑھانے سے اور خدا کے ساتھ تعلق بڑھتا ہے ان کے احکام کے ااتباع کرنے سے ان کی بتلائی ہوئی تدابیر عمل کرنے سے وہ سبق یہ ہے مگر مسلمانوں کے ' قلوب میں اس چیز کو کیسے اتادوں میں خدا کی ذات پر بھروسہ کر کے قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اگر بالاتفاق سب سملمان احکام حق پر عمل پیرا ہوجائیں اور ان کے راضی کرنے کی سعی اور کوشش میں لگ جائیں تو چندہ روز میں انشاء اللہ تعالیٰ کا یا پلٹ ہوجائے اور اگر بی نیت اتباع ایسا نہ کریں تو ایک تدبیر ہی کا درجہ سمجھ کر کر کے دیکھ لیں آخر اور بھی تو تدابیر کر رہے ہو ایک یہ بھی سہی تمہارا مقصود تو یہ ہے کہ مقاصد میں کامیابی نصیب ہو سو جب کہ تمہاری خود سختہ پر داختہ تدابیر میں اب تک کامیابی نہیں ہوئی تو اللہ اور رسول کی بتلائی ہوےئ تدابیر کو تدابیر ہی کی نیت سے کر کے دیکھ لو کہ کیا نتیجہ بر آمد ہوتا ہے اگر کامیابی نہ ہوگی تو چھوڑ دینا پھر بھی تو اختیار میں ہوگا کوئی امر محال نہ ہوبا لیکن کر کے دیکھو تو کرنے سے پھانسی کیوں لگتی ہے مرے کیوں جاتے ہو کوئی پکڑ کر تھوڑی ہی تم کو