ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
اس لئے اس کا بہت اہتمام ضروری تھا مگر آج کل اسی کو دین کی فہرست سے خارج سمجھتے ہیں - ( ملفوظ 344 ) صورت اور سیرت دونوں ٹھیک ہونے کی ضرورت ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ محض صورت بنانے سے کیا ہوتا ہے بڑی چیز سیرت ہے مگر فلاح کامل میں صورت اور سیرت دونوں کے ٹھیک ہونے کی ضرورت ہے ورنہ اگر محض صورت ہی صورت ہو تو اس کے متعلق مولانا رومی رحمتہ اللہ فیصلہ فرماتے ہیں - گر بصورت آدمی انساں بدلے احمد و بو جھل ہم یکساں شدے ( ملفوظ 345 ) ایک خلاف اصول بات ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ نہایت خلاف اصول اور بالکل لغو طریق ہے کہ سب کے سب ایک ہی کام میں لگ جائیں اور ایک ہی طرف متوجہ ہوجائیں دنیا کی متمدن قومیں سب اس پر متفق ہیں کہ تقسیم عمل ہونا چاہئے اگر تمام ملک فوج ہی ان بن جائے یا پولیس ہی بن جائے یا سب کے سب دفتری ہی بن جائیں تو ہوچکا کام اور ہو چکا ملک کا انتظام یہ لوگ جو ایسا کرتے ہیں عقلاء کہاں ہیں میں تو کہا کرتا ہوں کہ یہ آج کل کے عاقل آکل ہیں عقل کی ایک بات نہین صرف اکل کی فکر ہے - ( ملفوظ 346 ) اکبر الہ آبادی مرحوم کا عجیب کلام ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اکبر حسین جج الہ آبادی کا کلام بھی عجیب ہے مالوی نے جس وقت سناہ وجد ہوگیا کہتے ہیں -