ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
طرف جھکتا تھا اور وہ چیز ایسی تھی کہ ہر شخص ان حضرات کا چہرہ ہی دیکھ کر بزمان حال بیساختہ یہ کہہ اٹھتا تھا - دلفریبان نباتی ہمہ زیور بستند دلبر ماست کہ با حسن خداداد آمد اور ان کی یہ حالت تھی - نور حق ظاہر بود اندر ولی نیک بیں باشی اگر اہل دلی اسی کا ترجمہ مولوی ابو الحسن صاحب نے گزار ابراہیم میں کیا ہے اور خوب کیا ہے - مرد حقانی کے پیشانی کا نور کب چھپاتی رہتا ہے پیش ذی شعور ( ملفوظ 212 ) خانقاہ اشرفیہ کی اصل غایت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ یہاں مدرسہ مقصود نہیں یہاں تو اصلاح مقصود ہے یہ درس و تدریس کا کام تو مدرسہ دیوبند اور مدرسہ سہانپور خدا کے فضل سے بہت اچھا ہورہا ہے - یہاں پر تو ایک محدود نصاب میں نے تجویز کردیا ہے وہ پڑھا کر اجازت دے دی جاتی ہے چاہے مدرسہ دیوبند میں جائے یا مدرسہ سہارنپور میں یا اور کہیں سو اس حالت میں یہاں آکر فقہ کے مسائل کی تحقیقات کرنا اور اصلاح کی طرف توجہ نہ کرنا کہاں تک مناسب ہے - ان کاموں کے لئے تو مدرسہ دیوبند اور مدرسہ سہانپور ماشاء اللہ کافی ہیں وہاں پر مسائل فقہ کی اچھی طرح پر تحقیق ہوسکتی ہے جہاں جو کام ہورہا ہے ہم لوگوں سے وہی کام لینا مناسب ہے -