ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
یہی ہے جو کچھ ہے پھر نہ معلوم وہ کیا چیز ہے جس کے متعلق عالم ہو کر ایسی بات کہی یہ سب طریق سے عدم واقفیت کی دلیل ہے یہ طریق بڑا ہی نازک ہے اس میں بہت ہی بڑے سنبھل کر قدم رکھنے کی ضرورت ہے اس ہی لئے میں کہا کرتا ہوں کہ اس راہ میں قدم رکھنے سے قبل اتباع کے لئے کسی شیخ اور راہبر کامل کو تلاش کر لو بدون رابہر کے اس راہ میں قدم رکھنا خطرہ عظیم ہے اسی کو مولانا رومی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں - یاس باید راہ را تنہا مرد بے قلاؤز اندریں صحرا مرد ( ملفوظ 112 ) شیخ کی تعلیم پر عمل کی ضرورت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ نری بیعت سے کیا ہوتا ہے جب تک کہ تعلیم کا تباع نہ ہو اور آج کل جو لوگوں نے بیعت کی رسم جاری کر رکھی ہے اس کا درجہ محض رسم کا ہے اسی طرح محض پاس رہنے سے بھی کچھ نہیں ہوتا یہ رہنا تو مثل رہن کے ہے جیسے کسی کے پاس کوئی زمین رہن ہو کہ ہر وقت قبضہ سے نکل جانے کا ندیشہ ہے کام جو چلتا ہے وہ بیع سے چلتا ہے رہن سے کام نہیں چلتا بیعت اسی بیع سے مشق ہے حاصل یہ ہے بک جائے فنا ہوجائے دوسرے کا ہوجائے اور پنے حالات اور کچا چٹھا اس کے سامنے رکھ دے مولانا فرماتے ہیں - قال رابگتدر مرد حال شو پیش مردے کاملے پامال شو ( ملفوظ 113 ) عامی کو اپنی فکر اصلاح کی ضرورت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آج کل یہ مرض بھی عام ہوگیا ہے کہ ہر شخص عالم اور مجتہد بننا چاہتا ہے اور جب کوئی مسئلہ خود سمجھ میں نہیں آتا تو