ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
( ملفوظ 104 ) شیخ کامل کا کام ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ طبیب کی اس لئے ضرورت ہوتی ہے کہ جزئی احوال پر کلیات کو منطبق کرتا ہے ایسے ہی محقق اور شیخ کامل کا کام ہے اس لئے خود تم کو اپنی رائے پر اعتماد نہ چاہئے - ( ملفوظ 105 ) معاصی نور قلب میں مخل ہیں ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ معصیت کے ساتھ اعمال صالحہ تو جمع ہو سکتے ہیں فمن یعمل مثقال ذرۃ خیرایرہ و من یعمل مثقال ذرۃ شرایرہ لیکن نور قلب اور معاصی ایک جگہ جمع نہیں ہوتے معاصی اس میں مخل ہیں - ( ملفوظ 106 ) بزرگوں کی دعاؤں کے ثمرات ایک صاحب نے حضرت والا سے اپنے کسی دینوی معاملہ میں مشہورہ لینا چاہا فرمایا کہ اگر میں ان جھگڑوں قصوں کو پسند کرتا تو گھر کی جائداد بھائی کے ہاتھ کیوں بیع کردیتا میں بھی آج زمیندار ہوتا مگر اللہ تعالیٰ کا شکر ہے اب بھی زمینداروں سےا چھا ہوں میں کہا کرتا ہوں کہ آدمی زمیندار کیوں بنے آسما دار کیوں نہ بنے تو خدا کا شکر ہے اپنے بزرگوں کی جوتیوں کی برکت سے ہم آسماندار ہیں اور یہ سب ان ہی حضرات کی توجہ اور دعاؤں کا ثمرہ ہے - ( ملفوظ 107 ) نیاز کی ضرورت ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ ایک عقل ہی بے چاری کیا وہاں تو تمام ہی قوتیں کرو ہیں تو فضل ہی سے کام چلتا ہے نہ علم پر مدار ہے نہ عمل پر نہ حال پر نہ کمال پر نہ زہد اور تقوی پر یہ چیزیں تو نازکی ہیں وہاں تو نیاز کی ضرورت ہے -