ملفوظات حکیم الامت جلد 6 - یونیکوڈ |
|
اور حضرت کی تشریف آوری پر شرمندگی ظاہر کی اور عرض کیا کہ اگر صرف اپنا نام لکھ کر بھیج دیتے تو میں چلا جاتا اور یہ بھی وعدہ کیا کہ آپ کے سلسلہ والوں کبھی نہ ستاؤں گا - ( ملفوظ 81 ) ذکر کانفع ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ حضرت حاجی صاحب رحمتہ اللہ علیہ اپنے زمانہ میں طریقت کے امام تھے مجتہد تھے محقق تھے مجدد تھے ایک شخص نے حضرت حاجی صاحب رحمتہ اللہ علیہ سے شکایت کی کہ ذکر کرتا ہوں مگر کچھ فائدہ نہیں ہوتا فرمایا کہ یہ کیا تھوڑی فائدہ ہے کہ ذکر کرتے ہو اور تم کو ذکر کی توفیق دیدی گئی بس کام کرنے والے کی یہ شان ہونی چاہئے - یابم اور ایا نیابم جستجوئے میکنم حاصل آید ی نیاید آرزوئے میکنم آج کل کرنا دھرنا تو کچھ نہیں ایک ہی دن کام کر کے ولایت اور قطبیت کی تلاش ہوجاتی ہے حالانکہ یہ وہ طریق ہے کہا گر ساری عمر بھی اس میں کھپ جائے اور یہ معلوم نہ کہ کیا حاصل ہوا بکلہ یہ معلوم ہو کہ کچھ حاصل نہیں ہوا تو بس سب کچھ - حاصل ہوگیا یہی حالت نہایت مبارک ہے اس حالت پر ہزاروں کامیابیاں ہیں کچھ معلوم بھی ہے کہ یہ دولت ہے کیا یہ وہ چیز ہے کہ تمام مجاہدات اور ریاضات سے یہی مقصود ہے - 25 ربیع الثانی 1351 ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم دوشنبہ ( ملفوظ 82 ) گانے کی آفت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ گانا نہایت ہی خطرنال چیز ہے خصوص جبکہ گانے والی عورت ہو اس سے دل ہاتھ سے نکل جاتا ہے اور یہی حکمت ہے کہ شریعت نے اس سے منع کیا ہئ آفت کی چیز ہے اس سے عشق صورت پیدا